پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتے ہی پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوگئی، پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی پنجاب سے معافی مانگ لی۔ جمیل اصغر بھٹی نے کہا کہ جمیل اصغر بھٹی نے الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، میں نے انتہائی بکواس کی، کسی کی بہن اور بیٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا…
Author: Khabrain News
کراچی کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 14 ماہی گیروں کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ سے ہے، لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ نے ارباب اختیار سے مدد کی اپیل کی ہے۔ سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس وقت پاکستان نیوی کا سی کنگ ہیلی کاپٹر کشتی حادثہ کے مقام پر موجود ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی اسپیڈ بوٹس بھی ماہی گیروں کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ ترجمان کے…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرعارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔ جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت منظوری دی۔ ایوان صدر کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم…
پنجاب میں نئی حکومت بنتے ہی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر میں مافیا کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں فری انٹرنشپ، فری پی جی ٹریننگ ،فری نرسنگ ، فری پیرامیڈیکل اور کلینیکل ٹریننگ کرنے والوں کے لیے نئی پالیسی کی بھی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں کیونکہ اس سے قبل یہ لوگ سرکاری ہسپتالوں میں نچلے لیول سے ملی بھگت کے ذریعے چند روپے رشوت دے کر غیر قانونی طور پر تمام مفادات غیر قانونی طور پر حاصل کر رہے تھے جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز، نرسنگ کالجز ،ایل ایچ وی سکول ،پیرامیڈیکل…
پاکستان کے بعد اب بھارت میں بھی شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فین ہیں اور اُن کے کام کو بہت پسند بھی کرتی ہیں۔ سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، حال ہی میں اس ڈٖرامے کی نشریات کا آغاز ہوا ہے۔ کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ موضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار فخر اور کاشف…
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں، ونگز اور جیالوں کو 9 مارچ کو لاہور پہنچنے کی ہدایات کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو تمام پارٹی رہنما چیئرنگ کراس پر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے صدارتی انتخابات کے موقع پر چیئرنگ کراس پر جشن فتح کیمپ لگایا جائے گا۔ صدارتی انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد بھرپور جشن منایا جائے گا۔ چیئرنگ کراس کو پارٹی پرچموں، فلیکس سائن، سے سجایا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرنگ کراس پر بھنگڑے، گھوڑا ڈانس اور…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے اور مخصوص نشستیں چھیننے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے 10 مارچ بروز اتوار ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دے دی۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی اور مخصوص نشستوں پر اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی، یہ قوم زیادتی ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی نظرثانی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل راجہ ظہورالحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری شیڈول کے باعث علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا استثنیٰ دیا…
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ سے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ 10گرام سونا 2358 روپے اور تولہ 2750 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب سونا فی تولہ 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کا ہوگیا، سونے کی عالمی قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 2174 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے…
سوئیڈن کے شہر مالمو میں 2 فلسطینی بھائیوں نے ’پیلیسٹائن کولا‘ کے نام سے سوفٹ ڈرنک مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔ کوکا کولا اور پیپسی کولا کے متبادل کے طور پر لانچ کیا جانے والا یہ سوفٹ ڈرنک ان لوگوں کے لیے ہے جو اسرائیل کی حمایت کرنے والے اداروں کا مال نہیں خریدنا چاہتے۔ معروف یورپی برانڈز کے عالمگیر بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اب فلسطین سے موسوم چیزیں بھی مارکیٹ میں آرہی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یورپ میں مقیم عرب باشندوں میں یورپی حکومتوں کی دوغلی…
