Author: Khabrain News

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت میں دی گئی اپنی مختصر رائے کا اردو ترجمہ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی، جس پرا پنی رائے دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ…

مزید پڑھیں

پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اسپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبے کی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں کی گئی۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے 7 افراد کی جان بچائی گئی ہے۔ پی کے ایل آئی لاہور میں جگر، گردے کی پیوندکاری کی سنچریاں مکمل انہوں نے بتایا کہ 32 سال کے عزیر بن یاسین کا جگر ایک بچے اور جوان شخص…

مزید پڑھیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔ لاہورمیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔ مریم نواز نے اسکالر شپ اسکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے…

مزید پڑھیں

چین کی ایک کمپنی نے ایسا سولر پینل متعارف کرایا ہے جس پر گرد جم نہیں سکے گی۔ ’لونگی‘ نے یہ ماڈیول آسٹریلیا میں گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے تیار کیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے سولر پینل میں فریم اس طرح بنایا گیا ہے کہ پانی ٹھہرتا نہیں۔ لونگی نے یہ نیا ماڈیول (ایچ آئی ایم او ایکس سکس گارڈین سی اینڈ آئی) سٹنی کی اسمارٹ انرجی کانفرنس میں متعارف کرایا۔ نئے سولر پینل میں پانی بالکل نہیں ٹھہرتا جس کے نتیجے میں کناروں پر گرد نہیں جمتی۔ کناروں پر روایتی فریمنگ موجود ہے۔ یہ سولر پینل عمودی بھی…

مزید پڑھیں

قطر ایئرویز نے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو (اسیئر ہوسٹیس، ایئر اسٹیوارڈ) متعارف کرادیا ہے۔ یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے۔ حال ہی میں آئی ٹی بی برلن نامی شو میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ نے سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سفر اور سیاحت کے حوالے سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر کے پیش کردہ ماڈیول نے نمائش کی سیر کے لیے آنے والوں اور میڈیا کو اپنی طرف متوجہ رکھا۔ قطر ایئرویز کی انتظامیہ…

مزید پڑھیں

افغانستان کے آرمی چیف فصیح الدین فطرت نے کہا ہے کہ امریکا آج بھی افغانستان کی فضائی حدود کو کنٹرول کرتا ہے۔ افغان وزارتِ دفاع کے چیف آف آرمی اسٹاف فصیح الدین فطرت نے کہا کہ امریکی طیارے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کرتے رہتے ہیں۔ اس کے ڈرون افغان فضائی حدود سے گزرتے رہتے ہیں۔ فصیح الدین فطرت نے سابق دورِ حکومت کی فوج سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کی گرفتاری کی اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کسی کو کسی بھی…

مزید پڑھیں

کیرالا: بھارت کے ایک اسکول میں تدریس کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس: مصنوعی ذہانت) استانی متعارف کرا دی گئی۔ بھارتی ریاست کیرالا کے شہر تھروننتھمپورم میں متعارف کرائی جانے والی آئرس نامی اس اے آئی روبوٹ استانی کو میکرلیبز ایجوٹیک کی شراکت سے بنایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اس ریاست اور پورے ملک میں پہلا انسان نما روبوٹ استاد ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ اختراع لادووایل تھنگل چیریٹیبل ٹرسٹ کے ایک منصوبے کے ٹی سی ٹی ہائیر سیکنڈری اسکول میں متعارف کرایا گیا ہے۔ آئرس اٹل ٹِنکرنگ لیب پروجیکٹ…

مزید پڑھیں

کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے میں 34 ہزار سے کم آمدن والوں کو 5 ہزار روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ 22.5 ارب روپے رمضان پیکیج کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں…

مزید پڑھیں

نکی ہیلی نے امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا، جس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن کا ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک کے امیدوار اور موجودہ صدر جوبائیڈن سے براہ راست مقابلہ ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کی سابق گورنر اور ٹرمپ کے دور صدارت میں اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر رہنے والی نکی ہیلی امریکی ریپبلکن صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئیں، انہوں نے صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ نکی ہیلی نے ری پبلکن کے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ہونے والی انتخاب…

مزید پڑھیں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رات 8 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگی، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ آگ عمارت کی 13ویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی جبکہ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان اور یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول…

مزید پڑھیں