Author: Khabrain News

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں سے روکنے کے لیے افغانستان پر دباؤ ڈالا جائے، افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مالیاتی زرائع کی نشاندہی کی جائے، تحقیقات کی جائے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا؟ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر اظہارتشویش…

مزید پڑھیں

یمن: حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مغربی ملک کے ایک جہاز کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں خلیج عدن میں حوثیوں کے میزائل حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دفاعی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے آج معصوم شہریوں کو قتل کیا اور رپورٹ ہے کہ دو افراد ہلاک اور عملے کے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور جہاز چھوڑ دیا۔ امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ…

مزید پڑھیں

 راولپنڈی:  پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد ہوا ہے۔ سید خالد ہمدانی  کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے  ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، آئی…

مزید پڑھیں

 لاہور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے پاس ایٹم بم ہوتے ہوئے آج فلسطین پر قیامت گزر رہی ہے دفاع کے لیے آپ ایٹم بم کے مالک بنے لیکن آپ کر کچھ نہیں سکتے۔ لاہور میں جمعیت لائرز فورم پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ریاست کی اہمیت کو سمجھیں اور ریاست میں رہنے والی قوم کو سمجھیں، آئین ہمارے نزدیک ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے جس وقت یہ آئین بنایا گیا اس وقت ملک ٹوٹ چکا تھا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایوب خان کے خلاف تحریک…

مزید پڑھیں

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے الزام پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین کے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے۔ جن 3 شہریوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ان کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان تین افراد کی گرفتاری کے بعد…

مزید پڑھیں

 لاہور: بھارت سے ہندو مذہبی تہوار مہاشیوراتری منانے کے لیے 112 ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے، وفد میں چند ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں اور کہتے ہیں بھارتی میڈیا اور سیاست پاکستان سے متعلق منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں جبکہ یہاں کے لوگ ملنسار ہیں۔ بھارت سے آئے ہوئے 112 یاتریوں میں شامل 18 سالہ یوراج شرما کا تعلق بھارتی شہر لدھیانہ اور 20 سالہ کالیکا ٹھاکر ہماچل پردیش کی رہنے والی ہیں، دونوں پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان دیکھنا اور یہاں کے لوگوں سے ملنا چاہتے تھے، انہوں نے…

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا ہے کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ  سابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، نیب کی جانب سے 4 گواہان پیش ہوئے اور…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے حیدر ٹینک پائلٹ پراجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اہم حکام، حکومت پاکستان، پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور ایچ آئی ٹی کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایچ آئی ٹی نے اپنے نئے ٹینک حیدر کی نقاب کشائی کی۔ ثینک کو NORINCO چین اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ حیدر ٹینک وارفیئر کے میدان میں…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹوڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا۔  رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طور پر شفافیت کا اسکور 49 فیصد رہا جو کہ 2018 کے عام انتخابات کے حاصل کردہ اسکور سے 3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ خیال رہے کہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں شفافیت کا جائزہ اسکور بالترتیب 57 اور 52 فیصد تھ۔ پلڈاٹ کے مطابق 2013 کے بعد سے ان اسکورز میں مسلسل کمی، پاکستان میں جمہوری عمل…

مزید پڑھیں

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔  اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، امریکا میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ کسی…

مزید پڑھیں