آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ موجودہ اسٹینڈبائی پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مشن بھیجنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزاک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں مائیکرواکنامک استحکام کو یقینی بنانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے ہم نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ آئی ایم ایف کے موجودہ تین ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی آخری قسط کا اجرا باقی ہے جو جائزہ مشن کے بعد ہی جاری ہوگی جب کہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی…
Author: Khabrain News
کینیڈا میں سری لنکن فیملی کے چار بچوں سمیت چھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ مارے گئے افراد کچھ ہی عرصہ قبل کینیڈا منتقل ہوئے تھے، مقتولین میں پینتیس برس کی ماں، چار بچے اور ایک عزیز شامل ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات رات گئے جنوبی اوٹاوا کے مضافاتی علاقے میں ایک گھر میں ہوئی۔ مارے گئے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان ہیں۔ کینیڈین پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو قتل کے مشبہ میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر زخمی ہے اور وہ…
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری کے لیے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں، کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش اور سیاسی تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کا آخری اسٹیٹ آف یونین خطاب کیا۔ ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ چھ جنوری کو امریکا میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دنیا بھرمیں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔ بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ صدارتی الیکشن کی طرح اس بار بھی…
سوئیڈن بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کا باضابطہ رکن بن گیا جس کے بعد ممبر ممالک کی تعداد 32 ہوگئی۔ دوسری طرف روس نے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نئے اتحادی سوئیڈن کی شمولیت کے بعد نیٹو آئندہ نسلوں کی آزادی اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ آج نیٹو پہلے…
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب میں سینئر وکلاء اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ، ریٹیلرز، بڑے اسپتالوں، لیبارٹریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ آئندہ مالی سال2024-25 کے وفاقی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ، رٹیلرز، آٹو سیکٹر، بلڈرز، بڑے اسپتالوں، پیتھالوجیکل لیبارٹریوں، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریوں، کلینک، میڈیکل پریکٹشنرز، جم کلب ہیلتھ کلبوں اور دیگرنوٹیفائی کردہ شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد 5سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھا کر ساڑھے 14فیصد تک لے جانا ہے۔ ان شعبوں میں انکم ٹیکس کیلئے صرف ایف بی آر کی منظور کردہ و لائسنس یافتہ کمپنیوں سے پوائنٹ…
کراچی: امتیازی گیس ٹیرف سے فرٹیلائزر کی قیمتوں میں تضاد پیدا ہوگیا۔ فرٹیلائزرز پلانٹس کیلیے امتیازی گیس ٹیرف سے فرٹیلائزر کی قیمتوں میں تضاد پیدا ہوگیا ہے جس سے مڈل مین کو 80 سے 100ارب روپے کا منافع کمانے کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں، فی الوقت ایف ایف سی بن قاسم کی فی بوری قیمت 5389 روپے، اینگرو فرٹیلائزر کی 4649روپے اور فوجی فرٹیلائزر کی فی بوری قیمت 3767روپے ہے۔ اینگرو فرٹیلائزر کے چیف فنانشل آفیسر علی راٹھور نے کہا ہے کہ نئی سرمایہ کاری کے فروغ اور کسانوں کو فرٹیلائزر کی یقینی دستیابی کیلیے حکومت کو فرٹیلائزر پلانٹس کے…
سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالنے کے بعد پنجاب حکومت سے کئی افسران کو بھی ساتھ لائے ہیں، ان میں سے بعض کو ذمہ داریاں سونپنے کا سلسلہ شروع ہو چکا، پولیس سروسز کے ارتضیٰ کمیل کو چیف سیکیورٹی آفیسر کی پوسٹ سونپی جائے گی، وہ ممکنہ طور پر غیرملکی ٹورز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جایا کریں گے۔ سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے بطور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کام شروع کر دیا، چونکہ وہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں اس لیے عہدے کیلیے کوئی اشتہار دینے کی ضرورت نہیں…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں نادیہ جمیل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں جب 5 برس کی تھی تو میرا دایاں ہاتھ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد سے مجھے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ میرے جسم کے دائیں حصے پر مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور اسی وجہ سے میرا دایاں ہاتھ صحیح طریقے سے کام بھی نہیں کرتا۔ سینیئر اداکارہ نے…
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے صدر کے انتخاب کیلیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے اتحادی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور اُن کی جماعت کے اراکین شامل ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر…
