Author: Khabrain News

شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ایشو پر پی ٹی وی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرنعمان نےبغیرکسی ٹھوس وجہ شعیب اخترسےنامناسب رویہ اختیارکیا۔ کمیٹی نےشعیب اختر،ڈاکٹرنعمان سےان کامؤقف جاننےکےبعدفیصلہ کیا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے شعیب اختر کو میزبان نعمان نیاز کی…

مزید پڑھیں

حکومت اور مذہبی جماعت میں ہونے  والے مذاکرات پھر بلانتیجہ ختم ہوگئے۔ٹی ایل پی واپس جائے گی تو ہی آپ کی بات سنی جائے گی حکومت کا موقف ذرائع کے مطابق حکومت نے مذاکرات میں موقف اختیار کیا کہ  مذہبی تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات پر اس وقت بات ہو گی جب حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف لانگ مارچ کے شرکا  کو وزیر آباد کے مقام پر سختی سے روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد سے آگے کالعدم تنظیم کے کارکنوں…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ بھارتی گٹھ جوڑ پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب حکومت کو کالعدم جماعت اور بھارتی گٹھ جوڑ سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے اپنی ایک رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں کہ ایک حساس ادارے کو کچھ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا بھارتی گٹھ جوڑ ہے۔  خبرکے مطابق حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے منٹس جمع کرائے، جس میں لکھا گیا کہ ٹی ایل…

مزید پڑھیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعرات کی صبح بتایا کہ صوبے کی8 اضلاع میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز کے دستے 60 روز کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، چکوال، گجرات اور فیصل آباد میں دستے تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی ہے، پنجاب حکوت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔ شیخ رشید کاکہنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : حکومت نے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے اور پشاور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کو سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت اور کالعدم تنظیم سے متعلق مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، شیخ رشید نے کالعدم تنظیم کیساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک سے…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے گزشتہ کئی روز سے دھرنا دینے والی کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے اور ان کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب کالعدم ٹی ایل پی کو سیاسی و مذہبی جماعت کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا بلکہ اسے ایک عسکری تنظیم کے طور پر لیا جائے گا اور جیسے دیگر عسکریت پسند تنظیموں سے نمٹا گیا ٹی ایل پی سے بھی اسی طرح…

مزید پڑھیں

طالبان حکومت کے مستقبل کے حوالے سے ایران کی میزبانی میں چین، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر زور دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے افغانستان میں تمام قومیتوں اور طبقات کی نمائندوں پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس انعقاد کیا جس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بے بہ نفس نفیس جب کہ چین اور روسی ہم منصب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ایک روزہ اجلاس…

مزید پڑھیں

عراق ميں داعش کے مسلح جنگجوؤں نے ایک ديہات پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں جدید اسلحے سے لیس گاڑیوں میں سوار داعش جنگجوؤں نے بغداد کے علاقے بعقوبہ کے ايک گاؤں الرشاد پر حملہ کردیا۔ شیعہ اکثریتی آبادی والے دیہات میں حملے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ممکنہ طور پر پہلے تاوان کا مطالبہ کيا اور یہ مطالبہ پورا نہ کرنے کی پاداش میں حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی تلاش…

مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف باآسانی 14 ویں اوور حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روے نے 61 اور ڈیوڈ مالان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کے شرف الاسلام اور نسیم احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کے مشفیق…

مزید پڑھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ سے زبردست فتح کی خوشی میں اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے۔ محمد حفیظ نے جیت کے بعد گزشتہ شب ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ ویسے تو میں سالگرہ بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔قومی کرکٹر نے دو تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا ان کی اہلیہ نازیہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔…

مزید پڑھیں