اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے باعث قیمتیں بڑھانےکی تجویزدی تھی لیکن وزیراعظم نے تجویزکردہ اضافہ مسترد کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت عالمی سطح پربڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنےکی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دےرہی ہے لہٰذا اوگراکے…
Author: Khabrain News
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی اپیل پر سندھ بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے گئے، کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ ملک میں مہنگائی کے خلاف بلاول بھٹو کی اپیل پر سندھ میں مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پارٹی پرچم اٹھائے کارکنوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سکھر میں بھی پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی، ریلی مختلف راستوں سےہوتے ہوئےپریس کلب پہنچی۔ جیالوں نے خوب نعرے بازی کی۔ مرکزی رہنماوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےعوام…
بنوں: سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن اور حساس اداروں نے میر علی گاؤں کی حدود میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف اور مسلح افواج کے سربراہ بھی موجود تھے ، آج کے اجلاس میں ہر آدمی نے بات چیت کی اور اجلاس میں مذاکرات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ ٹی ایل پی کے حوالے سے…
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔ میر عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جن میں ایک ووٹ اپوزیشن رکن جبکہ 38 ووٹ بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے ہوئے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کی جس کے دوران آئین کی دفعہ 130 (4) کے تحت انتخاب عمل میں لایا گیا۔ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں اپوزیشن کی جانب سے صرف پاکستان…
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے افغانستان کو بھی خطرناک حریف تصور کیا جارہا ہے ۔ پاکستان بھارت کو پہلے میچ میں خوب دھویا، دس بڑے ناموں کی ٹیم کو دس وکٹوں سے مارا، دوسرے میچ میں کیویز کو بھی بآسانی چت کیا، گرین شرٹس کا اگلا شکار…
ملتان، لودھراں (خبرنگار‘خصوصی رپورٹ ‘ بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا علاج و معالجہ شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ نے انکا تفصیلی معائنہ کیا۔ معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے بیٹوں ولید شاکر ، نوید شاکر کی ”خبریں“ گروپ و چینل کو ڈھیروں دعائیں۔ ”خبریں“ گروپ سے 20 سال کا پرانا رشتہ ہے۔ بانی وقائد ”خبریں“ گروپ ضیاشاہد مرحوم کی طرح اب چیف ایڈیٹر روزنامہ ”خبریں“ امتنان شاہد بھی خوب خیال رکھے ہوئے ہیں۔…
لاہور، راولپنڈی (نمائندگان خبریں) کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آگئی۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکزات کی میز پر آ گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا مقف ہے کہ اگر کالعدم تحریک لبیک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردے تو ان کے جائز مطالبات منظور کر لیے جائیں گے۔ تاہم کالعدم تنظیم بدستور پیشگی اپنے مطالبات منظور کرانے کے لیے بضد ہے
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی جگہ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی، صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز کے وزراء بطور اراکین شامل ہیں۔ وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے، آبی وسائل کے وزراء بھی ای سی سی کے رکن بنائے گئے۔
