Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے مریم نواز
    • بہاولپور ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے جیت لیا
    • ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان
    • حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف
    • بند کمروں کے فیصلے نہں مانتے پاکستان کیخلاف اسلحہ اٹھانے والا دہشت گرد ہے سہیل آفریدی
    • چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب
    • دوحہ سے سیالکوٹ آنیوالی پرواز کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں لینڈنگ، ایوی ایشن ذرائع
    • حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
    • سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک
    • پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے: بلال ثاقب
    • مجرم کہیں بیٹھا ہوا سے قانون کی گرفت میں لاناہے محسن نقوی
    • بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں کا احتجاج
    • حکومت اور احتجاج کرنے والے انا اور ضد چھوڑ کر بات چیت کریں:سعد رفیق
    • امریکا سے ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا، ایرانی آرمی چیف
    • مہنگائی کا طوفان’ سبزیوں’ پھلوں ‘ گوشت کی قیمتیں قوت خرید سے باہر
    • راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال
    • ایران’بس اور ٹرک میں تصادم سے 9افراد جاں بحق، 5زخمی
    • بھارتی مسلمانوں کا ناانصافیوں کے خلاف دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • پانڈا سفارتکاری، چین نے امریکہ کو 2 پانڈے بھیج دئیے
    • ڈبلیو ایچ او کا پاکستان پر عالمی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانڈا سفارتکاری، چین نے امریکہ کو 2 پانڈے بھیج دئیے

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ(آئی این پی )چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد 2 دیوہیکل پانڈے امریکا روانہ کردئیے ۔واضح رہے چین کی جانب سے پانڈوں کی منتقلی کا معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا تھا تاہم ان کی امریکا روانگی کا اعلان چینی صدر شی جن پنگ کے واشنگٹن دورے کے دوران کیا گیا۔دونوں پانڈوں کو چین کے شہر چینگ دو کے شوآنگ لیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکا روانہ کیا گیا۔چینی میڈیا مطابق پانڈے پنگ پنگ اور فو شوانگ اتوار کی صبح تقریبا 3 بجے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے امریکا کیلئے روانہ ہوئے۔پانڈوں کو امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر لے جایا جارہا ہے جہاں دونوں آئندہ 10 سال گزاریں گے۔چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق تقریبا 15 گھنٹے کی پرواز کے دوران پانڈوں کی خوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ سفر کے دوران انہیں بھاپ میں پکے ہوئے مکئی کے بن، بانس کی کونپلیں اور گاجریں فراہم کرنے کیلئے تیار رکھی گئی ہیں۔پانڈوں کو لے جانے والی بوئنگ 777 طیارہ فیڈ ایکس کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔ پرواز کے دوران جب طیارہ الاسکا کے قریب پہنچا تو ہوا بازی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم فلائٹ ریڈار 24 پر یہ سب سے زیادہ ٹریک کیا جانے والا طیارہ بن گیا۔پانڈوں کی امریکا روانگی سے قبل چینگ دو ریسرچ بیس آف جائنٹ پانڈا بریڈنگ کی جانب سے ان کیلئے الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فریق کی جانب سے تجربہ کار نگہداشت کار بھی دونوں پانڈوں کے ساتھ پرواز میں موجود ہیں تاکہ سفر کے دوران ان کی دیکھ بھال کی جاسکے۔دونوں پانڈوں کی اٹلانٹا آمد کے پیش نظر زو اٹلانٹا نے اپنے پانڈا رکھنے کے انتظامات میں بھی تبدیلیاں کی ہیں اور جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔چڑیا گھر نے پانڈوں کیلئے بانس کی مستقل اور طویل مدتی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ یہ بانس مقامی طور پر اٹلانٹا میں اگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا کی آب و ہوا چین کے شہر چینگ دو سے کافی ملتی جلتی ہے، جہاں سے دونوں پانڈے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بہاولپور ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے جیت لیا

      ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان

      حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.