Author: Khabrain News

  کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے پر ماڈل ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا۔ ایان علی نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایک پر اپنا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کلپ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو…

مزید پڑھیں

  کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جناح اسپتال کراچی میں ذیابطیس اور موٹاپے کے شکار افراد کی روبوٹک سرجری کرلی گئی۔ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کا دعویٰ ہے کہ اس روبوٹک سرجری کے بعد مریضوں کو ذیابطیس کی ادویات اور انسولین کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے خاتون کا معدہ چھوٹا کرکے ذیابطیس کا مرض ختم کرنے کی کوشش کی اور ہاضمے کا نظام تیز کرنے کے لیے بڑی آنت بھی چھوٹی کردی گئی ہے۔ روبوٹک سرجری ایک گھنٹہ کے دورانیہ پر مشتمل تھی اور ذیابطیس…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف  درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، اوردرخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے تحت آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف…

مزید پڑھیں

  کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرئنز (پی پی پی پی) کے سربراہ آصف علی زرداری نے صدرمملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دی اور  فاتحہ خوانی کی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کو مزار قائد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر مملکت نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہمانوں  کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی…

مزید پڑھیں

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرا بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ میرے بہت سے دوست پاکستان میں رہتے ہیں، میرا بے حد دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں۔ جس پر ساتھی موجود شخص نے دعوت دیتے ہوئے سونم کو مخاطب کیا کہ آپ پاکستان آئیں، آپ کو بہت پیار ملے گا، کرتاپور پر بھی حاضری دیں، اب تو بہت آسانی کر دی ہے۔ جس پر اداکارہ کا…

مزید پڑھیں

اسٹاک ہوم: سویڈن میں مقیم ورائٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسی سے بھارت بڑی جمہوریتوں کے انڈیکس میں نیچے گرگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی “ورائٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ ” کی شائع ہونے والی چشم کشا رپورٹ نے خود ساختہ سیکولر ریاست بھارت کا آمرانہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ لبرل ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت کا نمبر 179 ممالک میں سے 104 واں ہو گیا جس کی بنیادی وجہ وہاں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور آزادیٔ اظہارِ رائے پر پابندی ہے۔ بھارت کی اس…

مزید پڑھیں

لاہور: سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ حسن نواز اور حسین نواز تقریبا 7 سال کے بعد وطن پہنچے ہیں۔ انہیں ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا پہنچایا گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم بیگم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شاداب خان کی والدہ نے میچ کے بعد نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کو گلے لگا لیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کھلاڑی کی والدہ نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں شاداب خان کی والدہ کا کہنا تھا ’میرے بھی بیٹے ہو تم، تم سب ٹیم کے کھلاڑی میرے بیٹے ہو‘۔ ساتھ ہی والدہ نے نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کے ماتھے کو بھی بوسا دیا، نسیم شاہ بھی شاداب خان کی…

مزید پڑھیں

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن نیتا امبانی ںے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کا بازو بند پہن لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ معروف بھارتی خاتون نیتا امبانی نے ممبئی میں جیو ورلڈ کنونش سینٹر میں 71 ویں مس ورلڈ فائنلز کی تقریب میں مغل دور کی جیولری کا انتخاب کیا تھا۔ اس تقریب میں نیتا امبانی نے بنارسی جانگلا ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی، جبکہ اس ساڑھی کے ڈیزائن اور بناوٹ میں معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا اور سوادیش نے حصہ لیا۔ تاہم بھارتی میڈیا نے…

مزید پڑھیں