Author: Khabrain News

 گجرات: پی پی 32 سے ضمنی الیکشن کے لیے پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کے کاغذات جمع نہ ہو سکے۔ قیصرا الٰہی نے بتایا کہ اپنے شوہر پرویز الہٰی اور ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کے پی پی 32 ضمنی الیکشن سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئی تھی لیکن آر اور دفتر کے باہر ڈیڑھ گھنٹہ کھڑا رکھا، ہمیں دفتر کے اندر جانے نہیں دیا گیا۔ قیصرا الہیٰ نے کہا کہ بہانے بنائے جا رہے ہیں کہ ریٹرننگ آفیسر اندر موجود نہیں ہے، ڈاکومنٹس ہمارے پاس ہیں ہمیں پچھلے چور دروازے سے لے جانا چاہ رہے تھے، یہ وہی…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملامت کل پوری ہو رہی تھی اور انہوں نے 18 مارچ کو ریٹائر ہونا تھا۔ ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021ء کو چیف آف ائیر اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

مزید پڑھیں

صادق آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ سراج الحق نے لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل کیے گئے صادق آباد کے نوجوان شہری اور جماعت اسلامی کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اربوں روپے خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا، صوبائی حکومتیں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں، جماعت اسلامی کے دو کارکن لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل ہوگئے، رحیم یار خان اور صادق آباد میں ڈاکو راج کے خاتمے…

مزید پڑھیں

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، جو لے کر رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ علی امین کا کہنا تھا کہ میری ترجیح صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہم لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، سال میں اگر…

مزید پڑھیں

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب نہ ہوئے تو ملک میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ ڈیٹن میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر قوم نے مجھے دوبارہ صدر منتخب نہ کیا تو ملک میں جمہوریت بھی نہیں رہے گی اور شاید ہی پھر کبھی انتخابات ہوسکیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020 میں مجھے دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا تھا۔ تقریر کی ابتدا میں انہوں نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر ہنگاموں کی پاداش میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑے…

مزید پڑھیں

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بہن و اداکارہ بشریٰ انصاری نے شوبز میں آنے کے لیے والد صاحب سے جوتے کھائے اور بہت باتیں بھی سُنیں کیونکہ اُن کے والد آزاد خیال نہیں تھے، وہ اپنی بیٹیوں کے شوبز میں آنے کے سخت خلاف تھے۔ حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے شو ‘زبردست’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مرحوم والد کے سخت مزاج اور بہن بشریٰ انصاری کے کیریئر کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ اسما عباس نے کہا…

مزید پڑھیں

مکہ المکرمہ: حرمین شریفین انتطامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔ جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبویؐ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی، زائرین میں 149149 تحفائف بھی تقسیم کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 414878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا، 134447 مرد اور 107697 خواتین نے ریاض…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل ایک سیاسی جماعت نے شہدا کی قربانیوں پر تضحیک آمیز مہم چلائی، سیاسی جماعت کی اس مہم کی مذمت کرتا ہوں، جو مہم چلا رہے ہیں ان کے اکاؤنٹس کے پیچھے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ روز 7 شہادتیں ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد بدر کی عمر23 سال تھی، وہ 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی…

مزید پڑھیں

ایلون مسک کا ادارہ اسپیس ایکس امریکی خفیہ اداروں کے لیے جاسوس سیارچوں کا نیٹ ورک تیار کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے ایلون مسک اور قومی سلامتی کے اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تال میل کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ ایلون مسک کا اسپیس پلیٹ فارم امریکی خفیہ اداروں کے لیے جاسوس سیارچوں کا نیٹ ورک 2021 کے ایک معاہدے کے تحت قائم کرے گا۔ یہ معاہدہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ہے۔ معاہدہ نیشنل رینیزاں آفس سے ہوا تھا۔ امریکا کا یہ ادارہ جاسوس سیارچوں کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو چینی پاور پلانٹس کے واجب الادا 493 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلیے مزید اضافی بجٹ مختص نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی چوری کے خلاف جاری مہم کی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو مہنگے درآمدی ایندھن کی وجہ سے مارچ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کرنے پر بھی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مارچ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7…

مزید پڑھیں