سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 188 کلومیٹر تھی جبکہ اسکا مرکز پاکستان، افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Author: Khabrain News
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، جو لے کر رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ علی امین کا کہنا تھا کہ میری ترجیح صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہم لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، سال میں اگر کسی کو…
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اویس احمد لغاری کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا گیا۔ اویس احمد لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ اویس احمد لغاری کو توانائی کا وزیر بنا دیا گیا۔ اویس لغاری کے پاس اس سے قبل ریلوے کی وزارتِ تھی۔ اب مصدق ملک کے پاس صرف پٹرولیم کی وزارت ہو گی۔ ان کے پاس توانائی کا اضافی چارج تھا۔ اویس احمد لغاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہداء کے خلاف سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، گزشتہ روز وزیرستان میں ہمارے جوان شہید ہوئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پر شہداء کے خلاف مہم چلائی اور ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، الیکشن…
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سنٹرل جیل کوٹ لکھت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں، مریم نواز نے سنٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے اس سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید کے دوران رہے، مریم نواز جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔…
اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ہیروز اور کسی سیاسی و گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعِ وطن کے فریضے کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا کر ان کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ افواج اور اس کے شہداء پر حملے نوازشریف، اس کی بیٹی اور اس کے درباریوں کی روایت رہی ہے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ ان مجرموں میں سے…
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے، پاک فوج تو ہماری بقا کی ضمانت ہیں، کچھ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے، جو ذمہ داران ہیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اس کی مہم چلاتے ہیں لہٰذا ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اگر ملکی مفاد اور شہدا کا مذاق اڑائیں گے تو…
مکہ المکرمہ: حرمین شریفین انتطامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔ جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبویؐ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی، زائرین میں 149149 تحفائف بھی تقسیم کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 414878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا، 134447 مرد اور 107697 خواتین نے ریاض الجنہ میں…
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسلمان طلباء پر حملہ کرکے 5 طالبعلموں کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احمدآباد میں واقع گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں مسجد نا ہونے کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم غیر ملکی مسلم طلبا ہاسٹل میں نماز تراویح ادا کر رہے تھے کہ ان پر ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم نے چھریوں، پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ متاثرہ طلباء کا کہنا ہے کہ ہجوم اسلامو فوبک اور ہندو مذہبی نعرے لگارہا تھا جبکہ واقعہ پر…
اسلام آباد: آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایس ایس جی سی نے گیس قیمت میں 274روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی نئی اوسط قیمت 1740.80روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سوئی سدرن نے کل 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس میں مقامی گیس کی مد…
