شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ…
Author: Khabrain News
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال پر رات گئے ٹینکوں سے محاصرہ کرکے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں شہادتیں کی اطلاعات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ الشفا اسپتال میں حماس کے سینئر کمانڈرز دوبارہ سے منظم ہو رہے ہیں اور وہ اسپتال کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ٹھوس انٹیلی جنس بنیادوں پر الشفا اسپتال اور اس کے اطراف میں ’’انتہائی درستگی‘‘ کے ساتھ آپریشن کر رہے ہیں۔ اہداف کو نشانہ…
نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو چیئرمین نیب بتانے والے جعلساز اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان شہریوں کو نیب کے سینئر افسر بن کر بلیک میل کرتے تھے۔ نیب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف شکایات آنے پر انٹیلی جنس ونگ نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سگے بھائی ہیں جو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے۔ نیب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کو…
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے اس وقت (پی ٹی آئی سے) نکالا گیا جب پارٹی عروج پر تھی، اب تک آزاد حیثیت میں ہوں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن کی شفافیت پر 75 سال سے سوالیہ نشان ہے، ہار اور جیت الیکشن گیم کا حصہ ہے۔ سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے فیصل واوڈا نے اپنے بارے میں کہا کہ، ابھی تک آزاد ہوں تو آزاد ہی آؤں گا۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ آزاد کا…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور قیدی خواتین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے قیدیوں کی قید میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان بھی کیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران مریم نواز نے کہا کہ والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جیل قیدیوں کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آج رہا ہونے جارہے ہیں،…
سال 2019 کے بعد 2022 میں بھی شاہی محل کینگسٹن پیلس کی جانب سے نظر انداز کردی جانے والی برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کے افیئر کی افواہیں ایک بار پھر عالمی جریدوں کی شہہ سرخیوں میں ہیں۔ معاملے پر جمائما گولڈ اسمتھ بھی بول پڑی ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مقبول پروگرام، لیٹ شو ود سٹیون کولبیئر’ میں پرنس ولیم کے اس مبینہ افیئر ے تناظر میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کےچند ماہ عوامی زندگی سے غائب رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں نے شاہی محل میں خاصی ہلچل مچا دی ہے۔ منگل 12 مارچ کو اس شو کے میزبان اسٹیون…
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔ تصویر میں بشریٰ انصاری کو چادر اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس پر اُردو زبان میں چند اشعار تحریر ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں میں نے ایسی چادر اوڑھی جس پر شاعرِ مشرق علامہ اقبال…
نئی دہلی: بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو کو پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف یوٹیوبر اور بگ باس فاتح ایلوش یادو کو گزشتہ روز 17 مارچ کو نوئیڈا پولیس نے سانپ کے زہر کیس میں گرفتار کیا تھا، اُن کی گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری کے بعد 26 سالہ ایلوش یادو سے تفتیش جاری تھی، شروعات میں تو یوٹیوبر نے سانپ کے زہر…
لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 کی منظوری لی جائے گی۔کابینہ آئندہ 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گزشتہ 9 ماہ…
ماسکو: روس کے صدر ویلادیمیر پوتن نے روس کے صدارتی انتخاب میں ابتدائی نتائج کے مطابق ریکارڈ 87.97 فصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی انتخاب کا 3 روزہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حاصل ہونے والے ابتدائی نتائج کے مطابق ویلادیمیر پوتن 87.97 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔ایف او ایم کے مطابق کے جی بی کے سابق لیفٹننٹ کرنل 71 سالہ پوتن 87.97 فیصد ووٹ حاصل کرلیا جو سوویت یونین کے بعد روس کی تاریخ کا سب سے بہترین نتیجہ ہے۔Advertisementالیکشن حکام نے بتایا کہ روس میں صدارتی…
