اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ میں کی گئی تقریر کا متن پڑھ کر سنایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ تو ایک سیاسی تقریر ہے، اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسی سیاسی تقریر کی بنیاد پر سزا سنائی گئی ہے، جلسہ 27 مارچ کو ہوا اور ایف آئی آر میں درج ہے کہ سازش 28 مارچ کو میٹنگ میں تیار کی گئی، جلسہ پہلے ہوا سازش بعد میں تیار ہوئی؟۔ اسلام…
Author: Khabrain News
کراچی: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔ ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے۔ سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام…
اسلام آباد: وزارت توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا اور اب یہ بڑھتے بڑھتے تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں توانائی سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں وزیر توانائی کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔ جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقامات Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں درخواست میں کہا گیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے اور اگر23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔ عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ این اے 46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بانی…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے متنازع بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی۔ تفیصلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی…
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پہلے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر اسحاق ڈار کو مبارک باد پیش کی۔ بعد ازاں امریکی سفیر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون…
کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود کو بائیس فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اجرا کردیا جس میں شرح سود کو ایک بار پھر بائیس فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں جنوری میں بھی اس سطح کو بائیس فیصد ہی رکھا گیا تھا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان ہے، مہنگائی رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی، فروری…
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو20 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات…
سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے بھی گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اوگرا کو گیس کی قیمت میں 147 فیصد تک مزید اضافے کی درخواست دے دی۔ کمپنی نے قیمت میں 2 ہزار 646 روپے 18پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کرتے ہوئے نئی اوسط قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ سوئی ناردرن نے 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25 مارچ کو…
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ زبان دراز شخص بہت بوڑھا ہےاور ذہنی طور پر امریکا کا صدر بننے کی بالکل بھی اہلیت نہیں رکھتا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں جاری صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران دونوں سابق صدور اس بار بھی آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 77 سال کا ہونے پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک امیدوار ذہنی طور پر صدر بننے کے لیے نااہل…
