اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا دن دو بجے فیصلہ سنائیں گے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے جبکہ ان کے کیس میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔ قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 367265 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصدزیادہ ہے جبکہ 877951 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.75 فیصدکم ہے۔ دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ…
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلیے قرضوں کی فراہمی کی مارکیٹنگ و اشتہارات اور کال سینٹر کے ذریعے صارفین سے رابطہ کے لیے بہترین معیارات اپنانے کیلیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق رہنما گائیڈ لائنز کا مقصد قرض لینے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اور جعلی مارکیٹنگ کی روک تھام ہے ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں قرض کی مصنوعات کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مارکیٹنگ کرتی ہیں۔ڈیجیٹل قرض…
ریاض: ایس آئی ایف سی کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے میں 5 ہزار ایکڑ اراضی پرالفالفا مویشیوں کیلیے چارے کی کاشت شامل ہے، جسے بعد میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ یاد رہے دنیا کی سب سے اہم پھلیوں کے چارے میں سے ایک ہے، یہ چارہ مویشیوں کیلیے پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے، مویشیوں، گائے کے گوشت، گھوڑوں، بھیڑوں، بکریوں اور گھریلو جانوروں کی دیگر…
اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فروری میں مقامی…
کراچی: پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ قبل ازیں ملتان سلطانز…
کراچی: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفافیت پر تو 75 سال سے سوالات موجود ہیں، میں آزاد امیدوار ہوں اور میرے فارم پر بھی یہی لکھا ہے، ہار جیت کا فیصلہ پولنگ کے دن ہوگا۔ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے مجھے بیٹے جیسا کہا ہے اور میں بھی احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز…
لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کو “انٹرنیشنل وومن آف کریج” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سارہ احمد کو یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، انہیں یہ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرنے اور بچوں کےلیے دی جانے والی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔ واضح رہے سارہ احمد کو حکومت پاکستان کی جانب…
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے جسے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کا ردعمل قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تیسرے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے اور صدر یون سک یول سے ملاقات کی۔ ڈیموکریسی سمٹ سے قبل ہی جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں جمعرات کے روز ہوئیں۔ ان فوجی جنگوں میں دیگر برسوں کے مقابلے میں فوجیوں کی تعداد دو گنا زیادہ تھی۔ شمالی کوریا پہلے ہی امریکا…
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محمد شہباز شریف میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے گھر چکلالہ اور کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ گئے۔ انہوں نے شہدا کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر…
