Author: Khabrain News

پشاور: اےاین پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس جیت لیا، عدالت نے ہتک عزت کیس میں شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور کی سیشن عدالت میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے 15 کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاء تھے۔ پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےد…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدواروں سے بھی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کامیاب امیدوار کے نوٹیفکیشن کے 30 روز کے اندر ہارنے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کروانی ہوتی ہے۔ ہارنے والے امیدوار مقررہ مدت کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس تفصیلات جمع کروائیں۔ملک میں رواں سال 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

لاہور: رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ لاہور پولیس کے مطابق محمد زاہد نامی شہری نے مددگار 15 پر اطلاع دی تھی کہ تین ڈاکوؤں نے اس سے 30 ہزار روپے نقد اور موبائل چھین لیا ہے، اطلاع ملتے ہی پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ تیسرا فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر کو پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر کو ہدایت بھجوا دیں۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست ملی کہ نامعلوم افراد آر او کے دفتر میں بیٹھ کر کاغذات جمع نہیں کرانے دے رہے اور درخواست گزاروں کے مطابق آپ اپنے دفتر میں بھی نہیں تھے۔…

مزید پڑھیں

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی زارا نور عباس شوبز میں کام کرنے کے لیے روتی تھیں لیکن زارا کے والد اجازت نہیں دیتے تھے۔ حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے شو ‘زبردست’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، اپنی بہن بشریٰ انصاری اور بیٹی زارا نور عباس کی شوبز میں جدوجہد کے بارے میں کُھل کر بات کی۔ اسما عباس نے کہا کہ میری بیٹی زارا نور عباس میں بچپن سے ہی اداکاری کا ٹیلنٹ تھا، وہ روتی تھیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق انہوں نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ اہل کار نہیں چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔ انہوں نے 6 سکیورٹی گاڑیاں بھی واپس کرتے ہوئے رواں سال کے اسپیکر ہاؤس اور دفتر کے تمام اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی…

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے راسخ الہٰی اور تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرانے کے لیے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوشن نے منی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: سابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا۔ وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔ نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔ نجف…

مزید پڑھیں

بھارتی فلمساز اور اداکار ارباز خان نے اپنے بیٹے ارہان خان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال! اُن کا بیٹا خود کو مستقبل کے لیے تیار کررہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے دونوں بھتیجوں یعنی ارباز خان کے بیٹے ارہان اور سہیل خان کے بیٹے نروان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے جب ارباز خان سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ اس خبر میں…

مزید پڑھیں

فیصل آباد میں گٹر کیا صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے 2 سیور مین جاں بحق ہوگئے۔ واسا کے دو سیور مین ڈائیووروڈ پر مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گئے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ کرنے پر جاں بحق ہونے والے دونوں سیورمین کے لواحقین نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کروادیں اور کارروائی شروع کردی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران سیورمینوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ…

مزید پڑھیں