پنجاب پولیس نے بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد پولیس کے جانبازوں نے بروقت…
Author: Khabrain News
سعودی عرب کے علاقے خیبر میں طویل ترین غار دریافت ہوا ہے۔ اس دریافت سے ملک میں تاریخی مقامات کی سیاحت کو غیر معمولی فروغ ملنے کا امکان ہے۔ دی سعودی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہےکہ غار کو سیاحوں کے لیے کھولنے سے قبل اس کا تکنیکی مطالعہ کیا جائے گا۔ یہ غار مدینہ منورہ سکے شمال مشرق میں ”خیبر سی“ نامی علاقے میں واقع ہے۔ ”ابوالوعول“ میں بہت سے اعلیٰ نسل کے بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں۔ اس سے علاقے کی فطری تاریخ کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ غور سعودی جیولوجیکل سروے میں محکمہ جیو…
الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آگیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کر…
اوٹاوا: کینیڈا کے شمالی علاقے میں کان کنوں کو لے جانا والا ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے بتایا کہ ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے فورٹ اسمتھ سے پرواز بھری تھی تاہم ٹیک آف کے فوری بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ جس پر ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں اور قصبے کے اسپتال میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پروٹوکول کو فعال کردیا…
لاہور: امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین…
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رشتہ داروں سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سانحہ 9 مئی سے متعلق درج 12 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو 26 جنوری کو جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالتی نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ عدالتی حکم باوجود ملزم کی رشتہ داروں سے ملاقات کیوں نہیں کرائی؟ شیخ رشید احمد کی بیماری پر کسی بھی سرکاری اسپتال سے میڈیکل چیک…
کراچی: حکومت آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے فروری کے وسط میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر 41 فیصد تک اضافہ کرنے کیلیے سوچ بچار کر رہی ہے، جس سے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ آپٹیمس کیپیٹل منیجمنٹ کے تجزیہ کاروں فبیحہ علی خان اور زایان بابر خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کو فروری کے وسط تک آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بتانا ہوگا۔ آئی ایم ایف کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.1 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا…
لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگلی منتخب حکومت کرے گی جب کہ نجکاری کمیشن نے تجاویز پیش کر دیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جنوری2024 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، مالیاتی مشیر کی رپورٹ پر پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرکے کور کمپنی کی نجکاری، ہولڈنگ کمپنی میں پی آئی اے کے قرضہ جات منتقل کرنا تھے۔ وزارت خزانہ261 ارب روپے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کراسکی، 80ارب کے این او سی کے اجراء کا بھی فیصلہ…
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ میں دوبارہ کرنے کے حوالے سے مداحوں کو بتا دیا۔ حال ہی میں ماورا حسین نے اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ اس سیشن میں مداحوں نے ماورا حسین سے اُن کی بھانجی جہاں آرا کے بارے میں پوچھا اور ساتھ ہی اُن کے نئے پراجیکٹس سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔ اسی سیشن کے دوران، سرحد پار یعنی بھارت سے ایک…
اسلام آباد: وفاقی پولیس نے الیکشن سکیورٹی پلان فائنل کرلیا، اس سلسلے میں اہل کاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق الیکشن کے حوالے سے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام کیپٹل پولیس افسران، ایس ایس پی آپریشنز ، اے آئی جی آپریشنز سمیت ڈی پی او صاحبان نے شرکت کی۔ وفاقی پولیس نے الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، تاہم تاحال فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار…
