گجرات کے قصائی مودی کے زیر سایہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”ایسرچ اینڈ اینالسزز ونگ“ (R&AW) کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ (Rogue Assassins Wing) بن گئی ہے. بھارت میں سرکاری تفتیش کے مطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے. ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ان ایجنٹوں کی براہ راست سربراہی نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔ بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو ”روگ ایجنٹ“ (قابو سے باہر ایجنٹ) قرار دے کر سرکاری سرپرستی پر پردہ…
Author: Khabrain News
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معاشی صلاحیت کے مکمل استعمال کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے، جس کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی جبکہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق نگراں حکومت…
عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی سیکیورٹی خدشات کے خاتمے تک آن لائن میٹنگ کا حکم بھی دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جیل حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جیل میں آن لائن میٹنگ کی سہولت موجود نہیں تو بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر کو بندوبست کرنے کی اجازت دی…
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور گورنر آمنے سامنے آگئے، اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے محکمہ قانون سے پوچھا ہے کہ کیا گورنر کا اجلاس بلانا قانون کے مطابق ہے؟ انہوں نے محکمہ قانون کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کا گورنر کا آرڈر اپوزشن لیڈر عباداللہ ذاتی طور پر سیکرٹری کے دفتر میں پہنچایا، جو گورنر ہاوس سے خط وکتابت کا درست طریقہ کار نہیں۔ گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر…
اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار شکست کھا گئی۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز ٹو کے میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر گول سے شکست دی۔ میچ کا پہلا گول دوسرے منٹ میں موسیٰ التیماری نے کیا۔ دوسرا گول نویں منٹ میں علی الوان نے پنالٹی کک پر کیا۔ دوسرے ہاف میں اردن کے موسیٰ التیماری نے چھیاسی ویں منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ پاکستان کو گول میں مسلسل ناکامی کا سامنا رہا۔…
پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس کی سماعت میں ملکی انتخابات، صورتِ حال اور ملک کے اندرونی معاملات سے جڑے کچھ بیانات کو ’غلط فہمی‘ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ بامعنی بات چیت ہوگی۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ تعمیری روابط پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان بین الاقوامی مسائل پر…
کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں ایک بینک کے نزدیک ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں دارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کابل بینک کی برانچ کے باہر تنخواہ لینے کے لیے جمع ہونے والے افراد پر حملہ کیا گیا۔ انعام اللہ سمنگانی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور ہلاک 3 شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 افراد زخمی…
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا اور سائفر کی تصدیق کی تھی۔ انہی کی سفارش پر سائفر کو ڈیمارش کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے…
راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔ رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا…
وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا جبکہ شہباز شریف نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ…
