Author: Khabrain News

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوگی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔…

مزید پڑھیں

لاہور: حکومت پنجاب نے ایران کے ساتھ خیر سگالی کے طور پر نئے فارسی سال جشن نوروز پر بادشاہی مسجد میں چراغاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اور اس کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں طے…

مزید پڑھیں

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ حل ہو گیا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر باقاعدہ تقرریوں کا اعلان کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال…

مزید پڑھیں

سرجری کے باعث عوامی زندگی سے دور رہنے والی شہزادی کیٹ کی پہلی تصویر کے بعد پہلی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے جسے سن اخبار نے اپنی ویب سائٹ پرشیئر کیا ہے۔ دو ماہ قبل سرجری کے بعد لی گئی پہلی ویڈیو میں برطانوی شہزادی آف ویلز کیٹ کو فٹ اور صحت مند دکھایا گیا ہے۔ 42 سالہ کیٹ نے جنوری 2024 میں 2 ہفتے اسپتال میں گزارے جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی اطلاع دی گئی تھی۔ کچھ دھندلی تصویروں کے علاوہ، وہ کرسمس کے دن شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نمودار ہونے کے…

مزید پڑھیں

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔کراچی میں تجزیہ کاروں سے گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ 24.3 ارب ڈالر میں 20.4 ارب ڈالر قرضہ اور 3.9 ارب ڈالر سود شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے، 3.5 ارب ڈالر قرضہ اور 1.3 ارب ڈالر سود شامل ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب تک 10.9 ارب ڈالر قرضہ اور 2.6 ارب ڈالر سود ادا کرچکے ہیں۔جمیل احمد نے مزید بتایا کہ 2 ہفتے میں 2 ارب ڈالر…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں ریلیف مل گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کی درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائسہ کنڈی نے کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز میں وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں آئندہ سماعت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے رپورٹ طلب کرلی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر اظہرمقبول شاہ نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، نوازشریف کوشامل تفتیش کرلیا گیا تھا ، اب ہمارے تفتیشی افسردستیاب نہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔نیب پراسکیوٹرنے…

مزید پڑھیں

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے سال 2023-24 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کرتے ہوئے لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حکومت کی فراہم کردہ الیکٹرک بائیک کی تفصیلات بتا دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں سال 24-2023 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کا…

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے اور پرچون فروشوں پر ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانیاں مانگ لیں۔آئی ایم ایف معاہدے سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے پر اعلیٰ سطحی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔مالیاتی ادارے کے مشن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح کی یقین دہانیاں کروائی جائیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پرچون فروشوں کے حوالے سے اسکیم کا اعلان بھی چاہتا ہے۔اس حوالے ذرائع نے بتایا کہ ، ایف بی آر اسکیم آئندہ بجٹ میں لانچ کرنے پر قائل کرنے میں مصروف ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا…

مزید پڑھیں

پاکستان میں سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ کی بندش نے ایک ماہ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے،اس طویل بندش سے ملک میں ڈیجیٹل مواصلات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایکس جسے ابتدائی طور پر 17 فروری کو بلاک کیا گیا تھا ، آج 18 مارچ تک پاکستان بھر میں صارفین کے لئے قابل رسائی نہیں ہے۔ اس عرصے کے دوران ایکس کو متعدد بارمختصروقت کے لیے بحال کیا گیا تھا جس سے صارفین کو صرف 10 سے 15 منٹ کے وقفے تک رسائی حاصل ہوئی۔ اس بندش کے جواب…

مزید پڑھیں