Author: Khabrain News

ریاض: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی، دو طرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی۔…

مزید پڑھیں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ حال ہی میں نوشین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کے بارے میں میں انکشاف کیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے…

مزید پڑھیں

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی پاکستانی ٹیم میں عدم موجودگی پر حیرانگی اظہار کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں آخری اوور کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی تعریف کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل کمنٹری کرتے ہوئے کہ مجھے پسینہ آ رہا ہے، میں یقین نہیں کر سکتا! نہیں جانتا کہ کون جیت رہا تھا۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ عماد وسیم فائنل کیلئے میرے ایم وی…

مزید پڑھیں

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی بہترین علامتی الیون منتخب کرلی گئی۔ چیمپئن سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو کپتان مقرر کر دیا ہے،رنر اپ ملتان سلطانز کے 5 ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، پشاور زلمی کے 2اور کراچی کنگزکا ایک پلیئر جگہ بنانے میں کامیاب رہا، اس ٹیم کا انتخاب عثمان واہلہ (ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ) کی زیرسربراہی پینل نے کیا، آزاد ارکان میں کمنٹیٹر ڈینی موریسن، مارک بوچر، عروج ممتازاورطارق سعید شامل تھے۔ 25 سالہ شاداب کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تیسرا ٹائٹل…

مزید پڑھیں

اسٹاک ہوم: عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے سابق وزیردفاع نحاح الشمّری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔ سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص…

مزید پڑھیں

نیویارک: ہالی ووڈ سُپر اسٹار ول اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہِ رمضان میں پورا قرآن پاک پڑھا اور مقدس کتاب کی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئے۔ حال ہی میں ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے ‘بگ ٹائم پوڈ کاسٹ’ میں شرکت کی، اُنہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے ایک مشکل وقت گزار رہا تھا، میں بہت پریشان تھا، اسی دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ول اسمتھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے ماہِ رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ کابینہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کا جائزہ لے گی جبکہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ اور حیدر آباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز ہ لے گی۔ اجلاس میں ای سی سی کے…

مزید پڑھیں

  کراچی: سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر انسداد منشیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جلد بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا جس کے لیے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ شرکا سے گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے لئے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی، منشیات کے خلاف اب بڑے پیمانے…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے اور اپوزیشن کی تنقید کا میڈیا و سوشل میڈیا پر بھرپور دفاع کرنے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ جبکہ سوشل میڈیا کیلیے جامع حکمت کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا پہلا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں کارکردگی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہتر انداز سے دکھانے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اجلاس میں میڈیا کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترجمانوں کی…

مزید پڑھیں

  کراچی: پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس انسان کے دل میں خدا کا خوف ہوگا وہ دوسرے انسان کے جذبات کا خیال رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص سے وہ شادی کی خواہشمند ہیں اس کے اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اور جب انسان بااخلاق ہو تو باقی زندگی خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔ یشما گِل کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی شادی کے متعلق سوچ بہت الگ ہے اور وہ ان کی…

مزید پڑھیں