Author: Khabrain News

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے دوران کنسرٹ شرکاء کو مائیک پھینک کر مارنے پر وضاحت جاری کی ہے۔ بلال سعید نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ اسٹیج ہمیشہ میرے لیے ایک کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے، پرفارم کرتے ہوئے میں نے ہمیشہ مکمل اور زندہ دل محسوس کیا ہے کیونکہ اس دوران میں اپنی بیماری، تناؤ، پریشانیوں کو سائیڈ پر رکھ دیتا ہوں۔ بلال سعید نے بتایا کہ جب میں اپنے چاہنے والوں کے لئے پرفارم کرتا ہوں تو میں سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتا ہوں۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں…

مزید پڑھیں

شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں ڈیرے پر حملے کے دوران تیز دھار آلے وار سے 3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔ حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کے لیے شیخوپورہ آئے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر…

مزید پڑھیں

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 18 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہے۔ فیصل آباد سے چار، راولپنڈی سے چار، لاہور سے تین اور بہاولپور اور گوجرانوالہ سے دو دو بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ صادق آباد، شیخوپورہ اور راجن پور سے ایک ایک بچہ دم توڑ گیا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زمزید 869 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 177 مریض…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہناتھا کہ اوگرا کی طرف سے گیس یوٹیلٹی کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کے حوالے سے فی الحال ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں

ماہرین معاشیات نے رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کے امکان سے انکار کردیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ مہنگائی میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ویسے تو زر مبادلہ کی شرح مستحکم نظر آرہی ہے، کیونکہ روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 280 روپے سے نیچے ہے، تاہم، کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ رواں مالی سال کی تکمیل کے ساتھ ہی ڈالر 310 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ ریئل ٹائم مارکیٹ ریٹ، چارٹس اور مالیاتی ڈیٹا کے لیے مالیاتی ٹرمینل ”ٹریس مارک“ کے سی ای او…

مزید پڑھیں

کراچی: سندھ اور وفاقی حکومت نے جہانگیر، مارٹن، کلیٹن اور پاکستان کوارٹرز پراجیکٹ کی ازسر نو تشکیل و تعمیر کیلیے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کی منظوری دیدی ہے۔ مسودہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس (وفاقی حکومت) اور سندھ حکومت کی باہمی مشاورت سے تیار کیا گیاتھا، جس کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے منظوری دے دی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس (وفاقی حکومت)، سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے درمیان جہانگیر، مارٹن، کلیٹن اور پاکستان کوارٹرزکی ری موڈلنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے نفاذ…

مزید پڑھیں

اسرائیل کی وحیشانہ اور سفاکانہ فوجی کارروائیوں کے باعث اس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کی جانی چاہیے مگر جو کچھ ہوا ہے وہ اس کے برعکس ہے۔ امریکا، برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے اسرائیل پر حملوں کے الزام میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین کی فنڈنگ بند کروادی ہے۔ ”الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ کے مصداق معاملہ فلسطینیوں کے لیے امداد کی بندش پر نہیں روکا گیا بلکہ اس انتہائی اقدام کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے کے بارہ ملازمین پر حماس سے تعلق اور اس کے لیے کام کرنے کا الزام بھی عائد کرتے…

مزید پڑھیں

کراچی: شہر قائد کی تاریخ کی پہلی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پہلی بار بین الاقوامی معیار کی 42.2کلو میٹر ہو رہی ہے۔ میراتھن ساحل کلفٹن پر نشانِ پاکستان سے شروع ہوئی جو کہ مختلف مقررہ راستوں سے گزرے گی، میراتھن مقامِ آغاز پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر ملکی اور سفارت کار بھی شامل ہیں جبکہ سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی بھی دوڑنے والوں میں شریک ہیں۔ اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔ میراتھن کے اختتام پر تقریب تقسیم…

مزید پڑھیں

ایران صوبے سیستان کے علاقے سراوان میں نو پاکستانی مزدوروں کو بے رحمی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتولین مزدوری کے لئے ایران گئے تھے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے علی پور اور لودھراں سے ہے۔ جاں بحق افراد میں اظہر حسین، محمد آصف، غلام شبیر اور سہیل شامل ہیں، جبکہ پانچ زخمیوں کا تعلق علی پور کے علاقوں، خیرپور سادات، ٹبی آرائیں اور فتح پور روڈ سے ہے۔ علی پور کے دو سگے بھائی بھی ایران میں دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، واقعے میں ایک بھائی شہید دوسرا زخمی ہو گیا۔ ایران…

مزید پڑھیں

امریکا اور عراق نے داعش کو ختم کرنے کے لیے قائم کیے گئے اتحادی مشن کی بساط لپیٹنے کے لیے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب عراق اور شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے ٹھکانوں پر راکٹ اور ڈرون میزائل حملے ہو رہے ہیں۔ امریکا نے عراق میں اپنی موجودگی 2003 سے برقرار رکھی ہے۔ داعش سے لڑنے کے لیے بنائے گئے اتحادی مشن کو ختم کرنے کے لیے امریکا اور عراق کے درمیان ہفتے کو بغداد میں رسمی بات چیت کا پہلا دور ہوا۔ عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی نے ایک…

مزید پڑھیں