پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 18 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہے۔ فیصل آباد سے چار، راولپنڈی سے چار، لاہور سے تین اور بہاولپور اور گوجرانوالہ سے دو دو بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ صادق آباد، شیخوپورہ اور راجن پور سے ایک ایک بچہ دم توڑ گیا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زمزید 869 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 177 مریض…
Author: Khabrain News
حب: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے حب میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ جو ہتھیار اٹھاتے ہیں اور بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں کہ آپ کی بقا جمہوریت میں ہے۔ حب میں انتخابی جلسے سےخطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، حب میں بھی ہسپتال ہونے چاہئیں، پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیاراٹھاتے ہیں، امن وامان بہتر کریں توکراچی کےسرمایہ کار…
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دس کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔ راولپنڈی میں این اے 56 میں ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی ریلی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ایک ریاست دو دستور نامنظور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان…
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے شخص کی سازش کو ناکام بنائیں۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ والے آپ کو گمراہ کرنا چاہتے اس لیے آپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے کی سازش ناکام بنانی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست شروع کی ہے اور سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح…
سیالکوٹ: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں، لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا۔ سیالکوٹ میں میاں محمد نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو روٹی میں چار روپے کی چھوڑ کر گیا آج پچیس روپے کی ملتی ہے، پٹرول 65 روپے لیٹر پر چھوڑ کر گیا تھا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، پچاس روپے کلو والی چینی آج 150 پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم پر کتنا ظلم ہوا جس کا کون ذمہ دار ہے، یہ ملک کا حال…
سوال ملین ڈالر کا ہے کہ کون جیتے گا؟ اب سوال اتنا مہنگا ہے تو جواب بھی یقینی طورپرسستا اور آسان نہیں ہوسکتا۔پاکستان میں سیاسی جماعتیں جس طرح ترتیب کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں بٹ چکی ہیں ۔صوبوں سے بھی آگے علاقوں تک سمٹ چکی ہیں ایسے میں دوتہائی تو دورسادہ اکثریت لینا ہی خواب کی صورت اختیار کیے بیٹھا ہے۔پاکستان میں آخری مرتبہ دوتہائی اکثریت مسلم لیگ ن نے 1997کے الیکشن میں حاصل کی تھی اور نوازشریف بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اس ملک کے وزیراعظم بنے تھے لیکن انجام اس حکومت کا بھی کسی سادہ سے بھی…
شکار پور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ترقیاتی منصوبے روکے گئے، پی ٹی آئی والے پھر بھی کہتے ہیں دوبارہ آئیں گے، ہم نے تمہیں ایسا بٹھایا ہے کہ واپس نہیں آسکو گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں کہتا تھا نیا پاکستان بنا رہا ہوں، اپنے نوجوانوں کو گمراہ ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا، اگر فتنہ ملک پر مسلط ہوتا ہے تو اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتنے کے دور میں ترقی کی…
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن 2024 کے لیے انتخابی منشور پیش کردیا۔ گوہر علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی تھیں کہ کیس کس طرح چلے گا، خصوصی عدالت کے جج ان ہدایات کو نظرانداز کرکے ٹرائل کی کارروائی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، ایسے کیس میں جس میں سزائے موت ہو، اس میں ملزم کو اپنی مرضی کا وکیل نہ کرنے دینا خلاف قانون ہے، انہیں اپنے دفاع کا اور دوسرے…
سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا اور آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کے لیے نکلے گا، مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں بیٹھے ہیں؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے…
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک تحریری معاہدے کے قریب آگئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک تحریری معاہدے کے مسودے پر کام جاری ہے جو دو ہفتوں میں منظر عام پر آسکتا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے اس معاہدے کے تحت حماس 100 سے زائد یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کردے گا جب کہ اسرائیل دوماہ کے لیے فوجی کارروائیاں روک…
