واشنگٹن: ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے گئے ہیلی کاپٹر مشن ‘Ingenuity’ نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے جو کہ دوسری زمینوں کی تلاش کے ایک نئے دور کو نشان زد کرتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے مریخ پر ناسا کے 3 سالہ مشن کے اختتام کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ابتدائی طور پر انجینوئٹی کو 30 دن کے مشن کے لیے مقرر کیا گیا تھا لیکن اس مدت کو بڑھاتے ہوئے مشن کی مدت تین سال تک بڑھادی گئی۔ 1.8 کلوگرام وزنی شمسی توانائی سے…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے گئے ہیلی کاپٹر مشن ‘Ingenuity’ نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے جو کہ دوسری زمینوں کی تلاش کے ایک نئے دور کو نشان زد کرتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے مریخ پر ناسا کے 3 سالہ مشن کے اختتام کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ابتدائی طور پر انجینوئٹی کو 30 دن کے مشن کے لیے مقرر کیا گیا تھا لیکن اس مدت کو بڑھاتے ہوئے مشن کی مدت تین سال تک بڑھادی گئی۔ 1.8 کلوگرام وزنی شمسی توانائی سے…
ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے نور خان ائیربیس پر ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران حالیہ پاک ایران کشیدگی، کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحدی انتظام سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ پاک ایران تناؤ سے بچنے کے لیے سفارتی رابطے مزید بہتر بنانے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔ پاک ایران وزرائے خارجہ دوپہر کو مشترکہ نیوز…
کویت میں نو بھارتی شہریوں کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منانے پر ملک بدر کردیا گیا۔ انتہا پسند مودی سرکار نے 1992 میں بابری مسجد مسمار کیے جانے کے بعد 22 جنوری 2024 کو اس کی جگہ رام مندر کا افتتاح کیا۔ رام مندرکے افتتاح پر ہندوتوا شدت پسندوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں جشن منایا۔ کویت میں بھی مٹھائیاں تقسیم ہوئیں، تاہم، کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر جشن منانے والے بھارت کی چیخیں نکل گئیں کویت میں نو بھارتی شہریوں نے…
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اُسامہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں اُسامہ خان نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ۔ شو میں اسامہ خان نے مایا علی اور ماہرہ خان کی بطور اداکارہ تعریف بھی کی۔ میزبان کی جانب سے پسندیدہ اداکارہ کے سوال پر اُسامہ خان نے کہا کہ ’پاکستانی سیلیبریٹیز میں مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ مایا علی کو تو اب معلوم ہی ہوچکا ہے کیونکہ میں اتنی دفعہ کہہ بھی چکا…
پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 3 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہے۔ جن میں راولپنڈی سے 2 اور لاہور سے ایک بچہ شامل ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 801 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 211 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔ نمونیا سے بچاؤ کے 4 انتہائی ضروری غذائی اجزاء صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی…
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت آج بھی ہوگی، گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جج سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آج وہی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پھر سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر 9 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی تھی، گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی۔ وکلاء صفائی کی عدم دستیابی پر عدالت نے ملزمان کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کیے تھے، جس پر دونوں ملزمان نے اعتراض کیا تھا۔
حماس کےعہدیدار سمیع ابوزہری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کیلئے پیغام ہے۔ غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں نہ رکیں توسب کونتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں امریکی و صیہونی جارحیت دھماکا خیز حیثیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو اردن میں شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔
ایران نے جنوب مشرقی صوبے میں 9 پاکستانی باشندوں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک ’دشمنوں‘ کو اپنے برادرانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے جو سیرکان کے علاقے میں موٹر گیراج میں کام کرتے تھے۔ پاکستان نے ایرانی شہر سراوان میں پچھلے ہفتے ایرانی میزائل حملے کے جواب میں میزائل حملے کیے تھے، جس میں پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند مسلح تنظیموں کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔…
ممبئی: بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کا ٹائٹل بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر 2023 سے بگ باس 17 کا آغاز ہوا تھا، جس کی میزبابی بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کررہے تھے اور گزشتہ روز 28 جنوری کو اس ریئلیٹی شو کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بگ باس 17 کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل ہونے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی تھے، ان ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ میں سے صرف…
