Author: Khabrain News

 لاہور: پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی جبکہ قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی کمی ہوگئی۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی…

مزید پڑھیں

قاہرہ: سعودی عرب اور مصر نے فلسطین کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں فوری جنگ بندی اور متاثرین تک امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حماس کی حمایت کرنے کے الزام پر امریکا، برطانیہ اور جرمنی سمیت دیگر مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کے ادارے ورکس اینڈ ریلیف ایجنسی (UNWRA) کی فنڈنگ روک دی۔جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مصر کے دورے پر پہنچے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں فنڈنگ کی بندش سے 20 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد رک جانے…

مزید پڑھیں

  کراچی: انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر آگیا۔ گزشتہ روز، انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو حیدر آباد کے گراؤنڈ میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی دو مرتبہ کی فاتح بھارت ٹیسٹ میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھی لیکن انگلینڈ سے شکست کے باعث بھارٹی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر آگئی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMSکے ذریعے ٹرانسمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انچارج سنٹرل الیکشن سیل پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر نے موبائل ایپ پر تحفظات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ  ہم نتائج آف کاؤنٹ (فارم 45) کی الیکٹرانک ٹرانسمیشن کے لیے ایک بالکل نئی اور غیر مانوس ایپلی کیشن ‏ موبائل ایپ کے اجراء پر انتہائی سنگین اعتراضات نوٹس میں لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں آر…

مزید پڑھیں

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ایران پاکستان کا دوست ہمسائیہ ملک ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ ایرانی وفد سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، باہمی مفاد کے مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ نگراں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران سے دیرینہ ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان…

مزید پڑھیں

محتدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن کے قتل کے ذمہ دار ڈاکٹر عاصم ہیں، اپنے ساتھیوں پر اب کوئی خراش نہیں آنے دوں گا۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ میں ”لاسٹ لائن آف ڈیفنس“ ہے، یہ لوگ پاکستان کو اندر سے ختم کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں نے سیدھی فائرنگ کی، ویڈیوز موجود ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اور انتہائی حساس قرار دئیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 46 ہزار 65 ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27 ہزار437 جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد18 ہزار437 ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز نارمل قراردئیے گئے ہیں۔ سندھ کے 6545 پولنگ اسٹیشنز حساس 6524 انتہائی حساس اور…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ الیکشن مہم کے دوران رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرکے شیخ رشید اور ان کے حمایتی امیدواروں کی مہم چلانے پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ پولیس نے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے والے دو افراد وحید گل اور کامران کو گرفتار کرکے رکشہ اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔مقدمے کے مدعی کے مطابق ایک رکشہ جس پر قلم دوات کا نشان…

مزید پڑھیں

برازیلیا: برازیل کی ریاست میناس گیریس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں ایک آبشار کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر بردار طیارے نے برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کیمپیناس سے پڑوسی ریاست میناس گیریس کے لیے اڑان بھری تھی تاہم طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران جہاز ملبہ کان کنی کے لیے مشہور ایک پہاڑی علاقے میں آبشار کے نزدیک مل گیا۔ یہ علاقہ درختوں اور جھاڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ طیارے…

مزید پڑھیں

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ڈیپ فیک بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے گلوکارہ کو عارضی طور پر بلاک کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ایکس (سابق ٹوئٹر)، ریڈاِٹ اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بولڈ تصاویر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جوکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تھیں۔ ٹیلر سوئفٹ کی ان بولڈ جعلی تصاویر کو غیرارادی طور پر کروڑوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا تھا جبکہ گلوکارہ نے اپنی جعلی…

مزید پڑھیں