Author: Khabrain News

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 14 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 4 سال کے درمیان ہے۔ جن میں بہاولپور اور گوجرانوالہ سے چار چار، منڈی بہاوالدین اور لاہور سے دو دو بچے شامل ہیں۔ راولپنڈی اور شیخوپورہ سے بھی ایک ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔ نمونیا سے بچاؤ کے 4 انتہائی ضروری غذائی اجزاء محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 872 مریض رپورٹ ہوئے…

مزید پڑھیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی، سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ بدعنوانی…

مزید پڑھیں

کراچی: سابق کیوی کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وائٹ اب آئی ایل ٹی 20کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکوخصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،میرے دل میں ان کیلیے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ، پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین پلیئرز دیے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور سے اب تک ملک میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی،انٹرنیشنل کرکٹ میں سخت مقابلے کی اہلیت رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ایف آئی کی جانب سے نوٹسز بھجوانے کے کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ کون پراسرار ہے جو ملک چلا رہا ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج پھر کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔ سماعت شروع ہوئی تو عامر میر کے وکیل جہانگیر جدون نے کل کا حکم نامہ پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ عامر میر کیس میں عدالتی احکامات پر عمل ہوا یا نہیں حکومت سے پوچھا جاٸے۔ چیف جسٹس…

مزید پڑھیں

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں علی ظفر کی آواز گونجنے کا امکان روشن ہوگیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے،2018 میں ان پر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ہراسگی کا الزام لگایا جس سے کیریئر شدید متاثر ہوا، تب سے انھیں دوبارہ پی ایس ایل کا ترانا گانے کا موقع بھی نہیں مل پایا، علی پر الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن ایک داغ لگ گیا جو لاکھ کوشش کے باوجود صاف نہیں ہو سکا۔ پی سی بی نے رواں برس پی ایس ایل 9 کیلیے…

مزید پڑھیں

  لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی۔ گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی شاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بدسلوکی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔ ٹرسٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف  ہے اور اس…

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد  ہلاک ہوگیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد نیکمان اللہ  ہلاک ہوگیا۔ ارا گیا دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا…

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: سوڈان کے متنازع علاقے میں تعینات پاکستانی امن دستوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جا رہے تھا کہ اس دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ آئی ا یس…

مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلا کر میرا تعلق ایک سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپریسی انٹرنیشنل رپورٹ میں عدلیہ کو پاکستان کا کرپٹ ادارہ قرار دینے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان نے کیس کی سماعت کی جبکہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل بورڈ کے ممبر حبیب حشمت عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ’میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر میرے…

مزید پڑھیں

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ انڈیا میں کام کرنے سے پاکستانی فنکاروں کی شہرت بڑھ جاتی ہے۔  ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے لوگوں آسانی سے اہمیت نہیں دیتے، جب فنکار انڈیا جائے اور اس کی تعریف کی جائے تو پھر پاکستان میں بھی اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ہی انڈیا سے کیا ہے اور جب وہ پاکستان میں کام کرنے آئے تو انہیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیوں کہ وہ پہلے سے…

مزید پڑھیں