Author: Khabrain News

راولپنڈی: سوڈان کے متنازع علاقے میں تعینات پاکستانی امن دستوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جا رہے تھا کہ اس دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ آئی…

مزید پڑھیں

دوحا: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق معاہدے پر پیشرفت مثبت ہے۔ قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے بیان میں کہا کہ مصر، اسرائیل اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ غزہ میں امن معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے مذاکرات پیرس میں ہوئے جس میں مثبت پیشرفت ہوئی۔ قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام تجاویز حماس کو پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ حماس ان تجاویزکو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔ پی ٹی…

مزید پڑھیں

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہنا ہے کہ پاکستان میں سال 2023 میں کرپشن کم ہوگئی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن انڈیکس جاری کیا، جس کے مطابق پاکستان کا اسکور دو پوائنٹس بڑھ کر 29 ہوگیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مطابق 2022 میں سی پی آئی میں پاکستان کا اسکور 27 تھا۔ مجموعی رینکنگ میں بھی پاکستان 140 سے 133 پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم حکومت میں بوٹم رینکنگ میں بہتری آئی اور پاکستان41 سے 48 نمبر پر آگیا۔ 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان بوٹم رینکنگ پر 41 نمبر پر تھا۔ 2018 میں ن…

مزید پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ لاڈلے ہوتے ہیں اور جب لاڈلے نہیں ہوتے تو اقتدار سے نکل جاتے ہیں، میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، کراچی میں اگر کچھ رکاوٹیں نہ ہوں تو پورے کراچی کی نشستیں ہم جیت سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں ایک دوسرے پر تنقید جائز ہے، بلاول بھٹو مسلم لیگ ن مخالف ووٹ کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا…

مزید پڑھیں

ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ معروف گٹارسٹ عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔ عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواہ ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور سماجی تحفظ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا پاکستان…

مزید پڑھیں

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے پسپا کردیا، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے تین منظم حملے کیے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکو دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں اور انہوں نے دہشت گردوں کیلئے گھات لگا رکھی تھی۔ سیکیورٹی فورسز شرپسندوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ داغے۔…

مزید پڑھیں

آئین پاکستان ہر شہری کو ووٹ ڈالنے کا حق مہیا کرتا ہے، اور اپنے اسی حق کے استعمال کیلئے اڈیالہ جیل کے 145 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست کردی ہے۔ کوئی بھی قیدی جو پاکستانی ہو اور عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو وہ اپنا ووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کرسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے انہوں نے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے 145 قیدیوں کی…

مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ…

مزید پڑھیں

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 سال کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے کے خواہشمند نئے کالجز کی منظوری فروری 2026 تک روک دے گا۔ اس صوبے میں یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، سائمن فریزر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف وکٹوریہ جیسے اداروں میں بھارتی طلبہ کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برٹش کولمبیا نجی تربیتی اداروں میں زبان کیلئے کم از کم نمبرز متعارف کرانے اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات اور ڈگری کے لیے اعلیٰ معیار ات مقرر کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔…

مزید پڑھیں