پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسپیشل کورٹ کے جج نے بڑا مناسب اور بہترین فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان جب باہر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ میرے بھائی کو سزائے موت سنائے جائے گی، وہ پوری قوم کا ذہن بنا رہی تھیں۔ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرا دعا تھی انہیں سزائے موت نہ ہو، شکر ہے ایسی کوئی سزا نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بڑا اچھا فیصلہ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی…
Author: Khabrain News
سائفر کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اعظم خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ مبینہ آڈیو میں بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، نام نہیں لینا امریکا کا۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ نئی جو چیز آئی ہے نا کہ وہ جو لیٹر‘۔ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ ’سر میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر نا، میرا خیال ہے کہ ایک میٹنگ کر لیتے ہیں اس کے اوپر۔ دیکھیں اگر آپ کو…
لاہور: بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھرلی، تیسری ٹیم ملائیشیا ہوگی۔ انڈین بیس بال کے سیکریٹری ہریش کمار نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی دعوت قبول کرلی۔ فخر علی شاہ کے مطابق 15 سے 22 اپریل تک لاہور میں تین ملکی بیس بال سیریز کرانے کی پلاننگ کی ہے، جس میں ملائیشیا کے بعد اب بھارت نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ فخر علی شاہ نے کہا کہ بھارتی بیس بال کے سیکریٹری ہریش کمار سے فون پر بات ہوئی ہے، وہ پاکستان…
راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 342کے بیان کیلئے سوالنامہ اور اسٹیٹمینٹس کی کاپیاں فراہم کیں- سوالنامے میں ملزمان سے تقریبا 36 سوالوں کے جواب مانگے گئے ۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے خود جوابات لکھوائے۔ جج نے سزا سنانے سے پہلے آخری سوال پوچھا عمران خان صاحب سائفر کہاں گیا؟ بانی…
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز نے اسکواڈز میں موجود خلا پْر کرلیے، سپلیمنٹری اور متبادل کرکٹرز کا انتخاب ہوگیا جب کہ کیریبیئن آندھی پاکستان میں بھی چلے گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مکمل یا جزوی طور پر عدم دستیاب کرکٹرز کا خلا پْر کرنے کا موقع سپلیمنٹری ڈرافٹ میں دیا جاتا ہے، گزشتہ روز یہ مرحلہ مکمل ہوگیا،فرنچائزز کے نمائندوں نے ویڈیو کال پر ہونے والے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، پشاور زلمی میں مکمل طور پر عدم دستیاب لونگی نگیڈی کا خلا شمار جوزف پْر کریں گے۔ ویسٹ انڈین پیسر نے برسبین…
اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔ نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مقامی ہوٹل میں موبائل سمٹ2024سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنائیں، آئی ٹی برآمدات سے معشیت مضبوط ہوگی، گزشتہ تین سال میں آئی ٹی اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بہت کام ہوا ہے۔ جاز کے تعاون سے ٹیکنو کی جانب منعقد کی جانیوالے اور برانڈ اسپیکٹرم پاکستان کے ڈیزائن کردہ سمٹ میں عمر سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت…
اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے کا امکان ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔ ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے اور ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دیدی۔ ذرائع کے مطابق 2 ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50فیصد مہنگا ہوگیا۔
اسلام آباد: پاکستان اوریورپی یونین نے100 ملین یوروگرانٹ کے پانچ نئے معاہدوں پردستخط کر دیے۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے گرانٹ معاہدوں پر دستخط کیے، یہ معاہدے2022 کے سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی وتعمیر نو میں مددفراہم کرنے کے ضمن میں یورپی یونین کے عزم کی عکاسی کررہے ہیں۔ وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ یورپی یونین کے نئے معاونتی پیکیج کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں موسمیاتی لحاظ سے موزوں بحالی ہے، اس معاونت کے بعد سیلاب کے بعد…
بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرائے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 50 ارب تک بوجھ پڑے گا۔ موسم سرما…
لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی۔ گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی شاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بدسلوکی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔ ٹرسٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف ہے اور اس…
