Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایچ بی ایل پی ایس ایل، کیریبیئن آندھی پاکستان میں بھی چلے گی

    By Khabrain Newsجنوری 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز نے اسکواڈز میں موجود خلا پْر کرلیے، سپلیمنٹری اور متبادل کرکٹرز کا انتخاب ہوگیا جب کہ کیریبیئن آندھی پاکستان میں بھی چلے گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مکمل یا جزوی طور پر عدم دستیاب کرکٹرز کا خلا پْر کرنے کا موقع سپلیمنٹری ڈرافٹ میں دیا جاتا ہے، گزشتہ روز یہ مرحلہ مکمل ہوگیا،فرنچائزز کے نمائندوں نے ویڈیو کال پر ہونے والے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، پشاور زلمی میں مکمل طور پر عدم دستیاب لونگی نگیڈی کا خلا شمار جوزف پْر کریں گے۔

    ویسٹ انڈین پیسر نے برسبین میں ٹیم کی کینگروز کیخلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام بنالیا ہے، مبصرین انھیں مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے رہے ہیں۔

    ایک اور متبادل کے طور پر منتخب ہونے والے گس اٹکنسن کی آمد پر بھی شمار جوزف بطور بیک اپ اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے، فرنچائز نے عدم دستیاب نور احمد کی جگہ وقار سلام خیل کو لیا ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جزوی طور پر دستیابی کے باعث ارشد اقبال کو منتخب کیا گیا، نوین الحق جزوی طور پر دستیاب ہوں گے۔

    ٹیم نے متبادل کے انتخاب کیلیے اپنا حق محفوظ کرلیا، لیوک ووڈ اور سفیان مقیم بھی پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ بنے۔لاہور قلندرز کے راشد خان مکمل طور پر باہر ہو گئے، ڈین لارنس جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ٹیم نے دونوں متبادل کے انتخاب کا حق محفوظ کرلیا۔

    گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بھانوکا راجا پکسے اور مقامی پلیئر طیب عباس کا انتخاب بھی کرلیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹام کرن کی خدمات مکمل طور پر حاصل نہیں ہوں گی، متبادل کے انتخاب کا حق محفوظ کرلیا گیا،اوبید میک کوئے اور حیدرعلی کو منتخب کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کے جزوی متبادل کے طور پر زاہد محمود کو چنا، ٹم سیفرٹ نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد دستیاب ہوں گے، ان کے متبادل کا حق محفوظ کرلیا گیا، لیوس ڈوپلوئے، لوری ایوانز اور محمد روحید کو شامل کیا گیا ہے۔

    وانندو ہسارنگا سری لنکا کی سیریز کے باعث جزوی طور پر دستیاب ہوں گے جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے بسم اللہ خان کو متبادل کے طور پر منتخب کر لیا، لوری ایونز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیاہے۔

    ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کا انتخاب کیا، ویسٹ انڈین اسٹار اس سے قبل ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں، محمد شہزاد کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں، انھوں نے گذشتہ انڈر19ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع

      پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت

      پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.