Author: Khabrain News

 لاہور: سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں۔ وہ این اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے جس کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔ حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ والد میاں اظہر کو انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے…

مزید پڑھیں

سروں کے سلطان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی کی اپنے گھریلو ملازم پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ مشی خان نے گلوکار پر کڑی تنقید کی ہے۔ مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “راحت فتح علی خان کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور اُس کے باوجود بھی اُنہوں نے صرف ایک بوتل کے پیچھے اپنے ملازم پر بدترین تشدد کیا ہے”۔ اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “شاید یہ شہد کی بوتل تھی جس کی وجہ سے گلوکار نے…

مزید پڑھیں

نیویارک: امریکی عدالت نے جنسی ہراسانی کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثرہ خاتون صحافی ای جین کیرول کو 83.3 ملین یعنی 8 کروڑ اور 33 لاک ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کے وسط میں برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ میں خاتون صحافی جین کیرول کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی تھی۔ تاہم جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے تو خاتون صحافی نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا زکر کیا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الزام کو مکمل طور پر بے بنیاد…

مزید پڑھیں

یوگانڈا نے گزشتہ روز جولیا سیبوٹنڈے سے لاتعلقی اختیار کرلی جنہوں نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ عدالتِ انصاف نے غزہ میں قتلِ عام روکنے کے حوالے سے اسرائیل کو جو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی ان سے جولیا سیبوٹنڈے نے اختلاف کیا تھا۔ عالمی عدالتِ انصاف کے 17 رکنی پینل نے فلسطینیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے 6 خصوصی ہنگامی اقدامات کا حکم دیا تھا جن میں قتلِ عام کو روکنے اور اس کے مرتکب کو سزا دینا اور غزہ تک امداد پہنچانے کی اجازت دینا…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حماد اظہر ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ انہپوں نے لکھا کہ ’این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں‘۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ 12سو پی ایچ ڈی ماہرین ہیں، معیشت سمیت ہر شعبے کے ماہرین ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے پاس جامع معاشی منصوبہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں معیشت کو چلانے کے بہت سے طریقے ہیں، اس دنیا میں وسائل کی کمی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے جتنے انسان پیدا کیے ،پہلے ان کے وسائل بنائے۔ سراج الحق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات کے لیے رزق کا انتظام کیا ہے، پاکستان کے اخراجات…

مزید پڑھیں

پاکپتن سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن میاں عطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ سیاسی رہنما حیات مانیکا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، میں نے حلقے کے عوام کی رائے سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، پاکپتن کی صوبائی نشست جیت کر کپتان کو گفٹ کروں گا۔ سابق صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر راؤ عمر ہاشم،راؤ نسیم ہاشم، مہر معین الدین چشتی، ضلعی…

مزید پڑھیں

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوری سیاست میں تمام ذمہ داری حکمرانوں پر ہوتی ہے، پاکستان تنزلی کی اتنہا پر ہے، کہیں تو کوئی خرابی ہے۔ شکار پور اور کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا حلف کے اعتبار سے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ ملک کی خدمت کریں، الیکشن ایسا ماحول ہوتا ہے جہاں ذمہ داری عوام کی طرف آجاتی ہے، عوام اپنی ذمہ داری سیاستدانوں کو منتقل کرتے ہیں، آٹھ فروری تک آنے والے دن عوام کی ذمہ داریوں کے دن ہیں۔…

مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان لوئر میں انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانبس ے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت وزیرستان لوئر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قانون کے مطابق سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد، امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 گیارہ فروری تک نافذالعمل رہے…

مزید پڑھیں