Author: Khabrain News

سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ائر پورٹ انسانی ذہانت اور انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے جو دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ کنگ فہد ائرپورٹ کا رقبہ 776 مربع کلومیٹر (301 مربع میل) پر پھیلا ہے جو اسے پاکستان کے شہر کراچی اور بھارتی شہر ممبئی سے بھی بڑا بناتا ہے جس کا کُل رقبہ 603.4 مربع کلومیٹر ہے۔ سال 1999 میں اپنے افتتاح کے بعد سے یہ غیر معمولی ایوی ایشن سینٹر سعودی عرب کو دنیا بھر کے مقامات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی معطل کردی۔ عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل…

مزید پڑھیں

بالاکوٹ: وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے متعدد ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں، تاہم ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والی شاہراہ پر برفانی گلیشئر گرنے سے کئی ہوٹل دب گئے ہیں جس سے بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لئے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل…

مزید پڑھیں

لاہور: اداکار اور ڈائرکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنا نام تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکالنے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکار سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھے کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔ سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز پانے والوں کے ناموں کی فہرست شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔ فہرست گزشتہ سال جاری کی گئی تھی اور میں…

مزید پڑھیں

مکہ مکرمہ میں ایک المناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مکمہ مکرمہ کے ایک علاقے میں مسجد زہرہ العمرہ کے باہر افطار کا دستر خوان بچھا ہوا تھا۔ ایک تیز رفتار گاڑی وہاں بیٹھے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں شراب کو بوتلیں برآمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ شراب کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئی۔ تقریباً 146ملین روپے کی 4000 سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ ترجمان فوج کے مطابق پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید پڑھیں

معاشی امور کے تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے چین اور روس نے معاشی اور سفارتی امور میں اشتراکِ عمل بڑھادیا ہے۔ یوکرین جنگ نے بظاہر چینی معیشت کو نئی زندگی بخش دی ہے۔ دونوں ملک وسیع تر اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ اب ایک نئی دنیا کی تشکیل کیلئے بھی ہاتھ ملاچکے ہیں۔ حال ہی میں چھٹی بار روسی صدر منتخب ہونے کے باعث ولادیمیر پوٹن نئے عہدِ صدارت میں پہلا ہائی پروفائل دورہ چین کا کرنے والے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن مئی کے دورے ہفتے میں چین جائیں گے۔ چینی ہم منصب…

مزید پڑھیں

امریکی وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب سامع شکری کے ہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا ہے کہ رفاہ میں اسرائیل کا گرینڈ فوجی آپریشن بڑی غلطی ہوگی، امریکا اس کی حمایت نہیں کرے گا، مصری وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق امریکی اسرائیلی وزرائے دفاع آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں غزہ جنگ اور رفاہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایل او کی ایگزیکٹوکمیٹی کے رہنما حسین الشیخ بھی ملاقات میں…

مزید پڑھیں

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فراہمی کی ترجیحات پر نظر ثانی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق گیس کی فراہمی کی ترجیحات پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیپٹو پاور پلانٹس کو ترجیحی شعبوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس فیصلے سے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بیان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز ہوا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے طور پر ڈویژن نے کیپٹو…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کے قریب خود کش دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ میں گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خود کش حملے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔ یاسر شکیل اور طاہر نوید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس…

مزید پڑھیں