اسٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے سال 2022 کے لیے طبعیات (فزکس) کا نوبل انعام ’’کوانٹم مکینکس‘‘ پر تحقیق کرنے والے امریکا، آسٹریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ، امریکا کے جان کلوزر اور آسٹریا کے اینتون زِیلِنگر کو ایٹمی زرات کے رویوں سے متعلق کی جانے والی تحقیقات پر فزکس کا نوبل انعام برائے 2022 دیا گیا ہے۔
جیوری کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے ذیلی ایٹمی ذرات کے رویوں سے متعلق تحقیق کی، جو سُپر کمپیوٹر اور اِنکرپٹڈ کمیونیکیشن کے حوالے سے مزید تحقیق کے دروازے کھولے گی اور اس موضوع کو مزید وسیع کرے گی۔
رائل سویڈش اکیڈمی کی جیوری کے مطابق سائنس دانوں کو ’الجھے ہوئے فوٹون پر تجربات کرنے، ’بیل اِن اکویلیٹیز‘ کی خلاف ورزی ثابت کرنے اور کوانٹم انفارمیشن سائنس متعارف کرانے پر ایوارڈ دیا گیا۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کا کہنا تھا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے اپنی تحقیق سے مزید بنیادی تحقیق کے راستے کھولے اور نئی عملی ٹیکنالوجی کے لیے راہیں ہموار کیں ہیں۔
سائنس دانوں کا تعلق
ایوارڈ حاصل کرنے والے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ کا تعلق یونیورسٹی آف پیرس-سیکلے سے، آسٹریا کے اینتون زِیلِنگر یونیورسٹی آف ویانا سے وابستہ ہیں جبکہ امریکا کے جان کلوزر کیلیفورنیا میں ایک کمپنی کے مالک ہیں۔
ان تینوں سائنس دانوں نے 2010 میں بھی مشترکہ طور پر وولف پرائز اپنے نام کیا تھا۔
کوانٹم مکینکس کیا ہے؟
خیال رہے کہ کوانٹم مکینکس ایک ایسی سائنس ہے جو سب سے چھوٹے پیمانے پر بات کرتی ہے۔
طب کا نوبل انعام: سویڈن کے سوانتے پابو کے نام: اس سے قبل گذشتہ روز طب کا نوبل انعام برائے سال 2022 سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے سائنس دان سیونٹے بپو کو دیا گیا۔
نوبل پرائز حاصل کرنے والوں کے لیے انعامات: سائنس کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے کر نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو ایوارڈ کے ساتھ 10 ملین سویڈش کرونر کی رقم بھی دی جائے گی۔ یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے بدھ 05 اکتوبر کو کیمسٹری، جمعرات 6 اکتوبر کو لٹریچر جب کہ 7 اکتوبر جمعے کو امن کے نوبل انعام کے لیے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ نوبل انعام برائے اکنامکس کی کیٹگری کیلیے اعلان سب سے آخر میں دس اکتوبر کو کیا جائے گا۔
All posts by Khabrain News
ٹانگ کی سرجری کے بعد جونی بیرسٹو کا رواں سال کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان
لندن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے بلے باز جونی بیرسٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ کی سرجری کے باعث رواں سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
جونی بیرسٹو گزشتہ ماہ گولف کھیلنے کے دوران پھسل کر زخمی ہوگئے تھے۔ انگلش بلے باز آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس کے بعد پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم ہو جائیں گے۔
انگلش بلے باز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے تفصیل بتائی کہ انکی ٹانگ پنڈلی اور ٹخنے کے درمیان سے تین جگہوں سے فریکچر ہوئی تھی جسے ٹھیک کرنے کے لیے پلیٹ ڈالنی پڑی۔
جونی بیرسٹو نے بتایا کہ ٹانگ کی سرجری کو ہوئے تین ہفتے گزر چکے ہیں اور میرے اسٹیپلز بھی ہٹا دیے گئے ہیں، اب سوجن کم ہونے کے بعد اگلے چند ہفتے یا مہینے ٹانگ بہتر ہونے کے لیے اہم بتائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل میں واپسی سے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس وقت ٹانگ کی بہتری کے لیے پرامید ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے بہترین بلے باز جونی بیرسٹو انجری کے باعث پہلی ہی ورلڈ کپ سے باہر ہیں تاہم اب وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
سعودی عرب 2029 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا
پنوم پن: (ویب ڈیسک) سعودی عرب 2029 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
اس بات کا فیصلہ کمبوڈیا کے دار الحکومت پنوم پن میں منعقد ایشیائی اولمپکس کی جنرل اسمبلی نے اپنے 41 ویں اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست پر غور کیا گیا، اس دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سال 2029 میں اکتالیسویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نو تعمیر شدہ شہر نیوم کے ٹروجینا ریزورٹس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ مغربی ایشیا کے خطے میں سعودی عرب سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
یوکرینی صدر کا پیوٹن کے ہوتے روس سے مذاکرات نہ کرنیکا حکمنامہ جاری
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پیوٹن کے ہوتے ہوئے روس سے مذاکرات نہ کرنے کا صدارتی حکمنامہ جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمنامے میں پیوٹن کی موجودگی میں کسی بھی سطح کے مذاکرات نہ کرنے کا ذکر ہے۔
کریملن نے کہا کہ مذاکرات ہمیشہ فریقین کے درمیان ہوتے ہیں اور مذاکرات کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل کرنا ممکن نہیں۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اب تک 2 لاکھ ریزرو فورس کو روسی فوج میں شامل کرلیا گیا ہے جن کی تربیت جاری ہے۔
ہریتک روشن اور سیف علی خان کی ’وکرم ویدھا‘ باکس آفس پر ناکام
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹارز ہریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم ویدھا‘ باکس آفس پرفارمنس دکھانے میں ناکام ہوگئی اور اختتام ہفتہ پر صرف 36 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کرسکی۔
فلم 2017 کی تامل ’وکرم ویدھا‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں مرکزی کردار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے ادا کیا تھا۔
فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے کہا کہ فلم باکس آفس پر توقع کے مطابق نتائج نہ دے سکی اور تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 36.94 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دسہرا پر اسے زیادہ بزنس ملنا چاہیے۔
ترن آدرش نے اس موقع پر سرکٹ وائز ویک اینڈ کلیکشن کے اعداد و شمار پر اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ ممبئی میں اس فلم نے 11 کروڑ 40 لاکھ، دہلی اور یو پی میں 7 کروڑ 79 لاکھ، پنجاب 3 کروڑ 42 لاکھ، راجستھان ڈیڑھ کروڑ، ساؤتھ کی کچھ ریاستوں کے علاوہ دیگر ریاستوں میں ایک کروڑ یا اس کے قریب قریب کا بزنس کر پائی ہے۔
کسانوں کے مطالبات منظور، کسان اتحاد کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
کسان اتحاد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کسانوں کے دھرنے میں پہنچے۔
دھرنے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو کل سے کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز اور موجودہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، کسانوں کے مسائل صرف ان کے ہی نہیں ہمارے ذاتی مسائل ہیں لہٰذا درخواست ہے کسانوں کی ٹیم کے سوا دیگر اب اپنے گھروں کو واپس جائیں۔
وزیرداخلہ کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔
خیال رہے کہ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئی روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔
آصف زرداری اسپتال میں زیر علاج، دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔
‘ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت’، خوشدل شاہ کو ‘پرچی’ کہنے پر حسن علی افسردہ
لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ میں خوشدل شاہ کے آؤٹ ہوکر واپس پویلین جانے پر شائقین کی جانب سے پرچی پرچی کے نعرے لگانے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھی افسردہ اور ناراض دکھائی دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، ہم اپنے مداحوں کے لیے کھیلتے ہیں، کچھ خبطی لوگوں کے گروپ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے لیے اپنائے گئےرویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
فاسٹ باؤلر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ آخر میں یہ نہ بھولیں کہ ہم ایک ہی ملک سے ہیں، ہمیں مجموعی طور پر سپورٹ اور کھلاڑیوں سمیت ٹیم کو بیک کرنے کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں بیٹر امام الحق کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آئے اور ٹوئٹ کے ساتھ سٹیڈیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔
اوپنر نے ٹوئٹ پر واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں، آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں 4،3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلش آل راؤنڈر معین علی کا ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتان کے فرائض انجام دینے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معین علی انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کی جانب سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی ایک اور پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر برقرار رہیں گے۔
آل راؤنڈر ستمبر 2021 میں طویل ترین فارمیٹ سے الگ ہو گئے لیکن گرمیوں میں اعتراف کیا کہ وہ بین سٹوکس، میک کولم کے ماتحت کھیلنا پسند کروں گا۔
میک کولم نے ایک مرتبہ پھر معین علی کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس پر مجھے افسوس نہیں ہے، یہ ایسی چیز نہیں ہے جو میں اب کرنے کا خواہشمند ہوں۔
معین علی نے رواں سال ٹیسٹ سیریز کےلیے دورہ پاکستان سے معذرت کی تھی، انگلش آل راؤنڈر اس سے پہلے جون میں بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے۔
خیال رہے کہ معین علی کی قیادت میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں چار تین سے فتح حاصل کی۔
سابق وزیر آئی ٹی و مشیر نعمان سہگل کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
کراچی: (ویب ڈیسک) انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے سابق وزیر و مشیر نعمان سہگل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق 2010 میں نعمان سہگل نے بینک سے قرض حاصل کیا تھا، مقدمہ شکایت کی وصولی پر مجاز اتھارٹی کے حکم کے تحت درج کیا گیا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نعمان سہگل سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، سی بی سی سرکل تحقیقات کررہا ہے۔