اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ حلف برادری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کونسل کے نمائندے اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو…
میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ 1992 کے فائنل سے قبل ہم تھوڑا خوف زدہ تھے لیکن یہ لڑکے دلیر ہیں دباؤ نہیں لے رہے، بلین ڈالر کی انڈسٹری والی ٹیم پیچھے رہ گئی اور ہم آگے نکل گئے، انگلینڈ کی ٹیم تگڑی، میچ ففٹی ففٹی ہوگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے میلبرن پہنچ گئے ہیں، گراؤنڈ پہنچ کر انہوں نے پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم نے بہت…
میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کی تیاریوں کا بھرپور آغاز کر دیا، قومی کھلاڑی نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آپریشنل ٹریننگ سیشن کے دوران ان ڈور پریکٹس کی، سیشن میں آل راؤنڈر شاداب خان نے شرکت نہیں کی، دیگر تمام کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کے گر سکھائے گئے۔ آپریشنل ٹریننگ سیشن میں کوچز نے بلے بازوں اور باؤلرز کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشن پر بھی بریف کیا۔
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر ہم خام تیل کی برآمد بند کردیں تو دو سے تین ہفتے کے اندر پوری دنیا متاثر ہونا شروع ہوجائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی، ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، چیزوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ سائبر حملوں سے متاثر ہوا، سائبر حملوں کی وجوہات جغرافیائی اور سیاسی ہوسکتی ہیں، تاوان یا رقم کا مطالبہ ہوسکتا ہے،…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار اور فارغ وزیراعظم ایمرجنسی میں 4 دِن سے لندن بیٹھا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ بزدل اور مفرور نواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے، 20 دن ٹی وی نہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 501 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 501 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.75 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 55…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی چینی صدور کی ملاقات 14 نومبر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دونوں صدور دو طرفہ رابطے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا چین مسابقت اور مل کر کام کرنے کے مواقعوں پر بھی بات ہوگی اور دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور بین الاقوامی چیلنجز بھی گفتگو میں شامل ہوں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 60 فیصد حکومتی اراکین ضمانت پر ہیں، یہی وجہ ہے میرے پاس قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ لانگ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ڈی ڈبلیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگی ہے اور صحتیابی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی بے مثال مقبولیت کی وجہ سے موجودہ حکومت نے انہیں سب سے زیادہ دھمکیاں دیں۔ میری حکومت جانے کے بعد ضمنی…
لندن: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ملاقا ت میں ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں ںے کہا کہ آئی ایس پی آر کا آج کا بیان بھی ایک اشارہ ہے، میرا خیال ہے ایک…
