Author: Khabrain News

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بیروزگار شخص نے تنگ آکر ٹریفک سگنلز پر اپنی سی وی بانٹنا شروع کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والا نوار مخلالاتی نامی شخص آن لائن روزگار کے پلیٹ فارم پر نوکری تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ اس کے بعد اس نے دبئی میں ٹریفک سگنلز پر چاکلیٹ بار اور ایک نوٹ کے ساتھ اپنا سی وی دینا شروع کیا۔ سی وی پر لگے نوٹ میں لکھا تھا اگر آپ مجھے نوکری دلانے میں مدد کریں تو میں آپ کا مشکور ہوں گا، میں آپ کو…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے ڈیلی میل کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔ شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں،جواب کے لیے مزید وقت دیاجائے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کوڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے بہتان، الزام اور جھوٹ سننا بند کردیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کی بات کا اب کسی پہ کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر لِنسونگٹیان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف کوریڈور نہیں ہے بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔ چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان نےچائنیز ایمبسی میں پریس کانفرنس کی۔جس میں چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے باؤ زونگ اور جی یونگیان بھی موجود تھے۔ چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیکرٹری پیٹرولیم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بتایا ہے کہ اس بار سردی میں گیس صرف کھانا پکانےکے اوقات میں 8 گھنٹے ملےگی۔ عامرطلال گوپانگ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی سدرن نے بتایا کہ سردیوں کے لیےگیس لوڈ منیجمنٹ پلان پیٹرولیم ڈویژن کو جمع کرادیا ہے، گھریلو صارفین کو گیس ترجیحی بنیادوں پر ملےگی، سردیوں میں کیپٹو پلانٹس کی گیس کاٹ دی جائےگی۔ ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ کراچی میں لیاری کیماڑی کے…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملائکہ اروڑہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ہاں کردی ہے‘۔ تصویر میں ملائکہ اروڑہ کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن سیزن 5‘ کی ورلڈ پریمیئر نائٹ میں شرکت کی ہے۔ برطانیہ کے شاہی خاندان پر مبنی ’دی کراؤن‘ سیریز کا پانچواں سیزن 9 نومبر کو ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز سے قبل لندن میں ورلڈ پریمیئر نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں دی کراؤن کی دیگر کاسٹ کے ساتھ ہمایوں سعید نے بھی شرکت کی۔ نیٹ فلکس کی سپر ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ کے سیزن 5 میں ہمایوں سعید بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ ہمایوں سعید برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے نام سے نکالے جارہے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے 50 لاکھ فی فکس دینے کا اعلان کردیا۔ آزادی مارچ میں وفات پانے والوں میں پی ٹی آئی کے کارکن معظم گوندل، نجی نشریاتی ادارے کی رپورٹر صدف سمیر نواز اور حسن بلوچ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ معظم گوندل سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے اور جولائی 2023 تک پاکستان میں فائیو جی لاؤنچ کر دیا جائے گا۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ کیرئیر فیسٹ2022 سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹریز اور جامعات کے باہمی اشتراک سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ملک کے ہرحصے میں موجود افراد کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دیگر 43 وزارتوں کے برآمدات…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن آٹھ میں ڈرافٹ کے لیے دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں کے دستخط کے بعد بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی ایس ایل 8 کا ڈرافٹ 18 نومبر کو متوقع ہے۔ جس میں 200 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انٹرنیشنل کھلاڑی ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، ریلی روسو، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، سکندر رضا، کولن ایکرمین، ڈیوڈ ملان، جیسن رائے اور ڈیوڈ ملر نے اپنی دستیابی کے حوالے سے دستخط کرچکے ہیں۔ اب انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے…

مزید پڑھیں