تازہ تر ین

بیروزگاری سے تنگ شخص نے ٹریفک سگنلز پر سی وی بانٹنا شروع کر دیا

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بیروزگار شخص نے تنگ آکر ٹریفک سگنلز پر اپنی سی وی بانٹنا شروع کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والا نوار مخلالاتی نامی شخص آن لائن روزگار کے پلیٹ فارم پر نوکری تلاش کرنے میں ناکام رہا۔
اس کے بعد اس نے دبئی میں ٹریفک سگنلز پر چاکلیٹ بار اور ایک نوٹ کے ساتھ اپنا سی وی دینا شروع کیا۔
سی وی پر لگے نوٹ میں لکھا تھا اگر آپ مجھے نوکری دلانے میں مدد کریں تو میں آپ کا مشکور ہوں گا، میں آپ کو پیار اور خوشی سے بھرے ایک خوبصورت دن کی خواہش کرتا ہوں۔
بیروز گار شخص نے سی وی کے ساتھ نوٹ میں اپنا نام اور فون نمبر بھی بتایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain