Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے
    • شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع
    • جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا
    • چین کا برقی راکٹ لانچ سسٹم خلائی سفر کے اخراجات کم کرنے کے قریب
    • مصنوعی ذہانت نے سپر کنڈکٹرز کی تلاش میں سائنسدانوں کو بڑی کامیابی دلا دی
    • نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک صرف راہداری نہیں ترقی کا ایک سفر ہے، صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن

    By Khabrain Newsنومبر 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے صدر لِنسونگٹیان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف کوریڈور نہیں ہے بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔
    چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان نےچائنیز ایمبسی میں پریس کانفرنس کی۔جس میں چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے باؤ زونگ اور جی یونگیان بھی موجود تھے۔
    چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز لِنسونگٹیان نے کہا ہےکہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ میرا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے،پاکستان آکر ایسا لگا جیسا میں اپنے گھر آیا ہوں، چین اور پاکستان کا بھائیوں جیسا تعلق ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کادورہ چین کامیاب رہا، جس کے نتائج جلد سب کے سامنے آئیں گے۔ لِنسونگٹیان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پاکستان بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے،سی پیک صرف راہداری نہیں بلکہ ترقی کا ایک سفر ہے،جو روزگار کےمواقع پیدا کرے گا،سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہوگیا، ہم اب سی پیک کے سیکنڈ فیز میں ہیں۔
    اُن کا کہنا تھا کہ ہم ترقی میں پاکستانی بھائیوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بہت فائدہ مند میٹنگز ہوئی، ترقی میں تعاون اہم ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی وسائل اور ہیومن ریسورس ہے، اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کیا ،افراط زر کیخلاف لڑنے کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہے، سی پیک کے گوادر میں سیکنڈ اسٹپ کیلئے ہم تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سب کیلئے اوپن ہے، چین،پاکستان کے مستقبل کیلئے یہاں سرمایہ کاری کررہا ہے،چین کی ریلوے اور انفراسٹرکچر کی ٹیکنالوجی بہت اعلی ہے،نئی انرجی میں بھی چین قیادت کر رہا ہے۔
    دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ اور فارن کنٹریز کے صدر لنسونگٹیان کی ملاقات ہوئی، جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ’موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو بحال کر دیا، موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، حالیہ دورے کے دوران چینی صدر نے سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا‘۔
    وفاقی وزیر نے ملاقات میں ایم ایل ون اور کے سی آر پروجیکٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اگلے سال فعال ہو جائے گا اور یہاں سیاحت کے بھی بہت بہتری امکانات ہیںْ
    چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ اور خارجی ممالک کے صدر نے کہا کہ چین کی مارکیٹ میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ چینی وفد نے وفاقی وزیر کو تمام شعبوں میں تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کرائی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.