Author: Khabrain News

اسپین : (ویب ڈیسک) سپین کے شمال مغرب میں واقع گاوں دو لاکھ 59 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی پانچ کروڑ 61 لاکھ روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ سالٹو ڈی کاسٹرو گاوں پرتگال کی سرحد سے متصل ہے اور سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے تقریباً تین گھنٹے کی مسافت پر زمورا صوبے میں واقع ہے۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق اس گاوں میں 44 رہائشی مکانات، ایک ہوٹل، ایک سکول اور ایک میونسپل سوئمنگ پول کے ساتھ ساتھ ایک بیرک بھی شامل ہے جہاں پہلے سول گارڈ رہتے تھے، تاہم اس گاوں میں آج تک کوئی آباد نہیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا، جس پر جہاں بھارتی مداح دل برداشتہ ہوئے وہیں بھارتی کپتان نے رونا شروع کر دیا۔ ایڈیلیڈ کے گراونڈ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر باہر کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ میچ کے بعد گراونڈ سے باہر بیٹھے رو رہے ہیں۔ واضح رہے بھارتی شائقین کی جانب سے پوری ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دو بھائیوں کی ملی بھگت سے سینئر صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں نے دو ٹوک کہا تھا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا اور کچھ لوگوں نے ارشد شریف کو بلا کر کہا تھا کہ یہاں سے چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو پشاور سے جہاز میں بٹھایا گیا اور یہ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

لندن : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے، نواز شریف نے یہ گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد کی۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے احتجاج راستوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر لاھور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی۔ کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشن عدالت میں پیش ہوئے، راستوں اور تعلیمی اداروں کی بندش پر لاہور ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 45 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار کر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں خاتون سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد کر لی گئی، سہراب گوٹھ سے 3 ملزمان سے 3 کلو ہیروئن اور 6 کلو گرام چرس پکڑی گئی۔ کورنگی روڈ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 700 گرام ہیروئن، 75 آئس اور 50 گرام چرس برآمد کی گئی، خیبر میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 30 کلو 945 گرام چرس ضبط کر لی گئی۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعار لینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت اور امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ…

مزید پڑھیں

میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چار بہترین فاسٹ بولرز اور مجموعی طور پر 7 بولنگ آپشنز ہیں، سب پاکستان اور بھارت کے فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے، انگلینڈ ٹورنامنٹ سے قبل فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔ انہوں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

مزید پڑھیں