Author: Khabrain News

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت پیر بخش بھنڈ کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو لاڑکانہ سمیت متعدد اضلاع میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقوں میں احتجاج کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز کے ذریعے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی شناخت کے لئے ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی، نادرا سے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، شرپسند عناصر کی شناخت ہونے کے بعد ان کے خلاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 237 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 237 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 46 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.56 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 58…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کروا لیں، آڈیولیکس کے بعد سائفر، امریکی سازش اور رجیم چینج کا بیانیہ ٹھس ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم اپنے آئین کی خلاف ورزی کرو کہ میرا اقتداو اور کرسی بچاؤ اور جب وہاں سے نہ ہوئی تو ایک دن کاغذ لہرایا کہ ایٹمی طاقت کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے، سائفر لہرا کہ بتایا گیا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسر ناقابل قبول ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بالخصوص ایک اعلٰی فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط…

مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، عمران مذہب سے ناوقف ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے ہیں، سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) روسی تیل کی خریداری پر یورپی یونین کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے امکانات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ شروع ہوگیا۔ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل 98 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ گیس کی قیمت بھی 4 فیصد سے زائد اضافے سے 6 ڈالر 23 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست دی جس کے ساتھ ہی افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا۔ گروپ ون میں شامل افغانستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا، 3 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ اس دوران ایک نوجوان نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ اب عمران خان نے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے شوکت خانم اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے ابتسام کو اس کی شرٹ پر اپنا آٹوگراف بھی دیا۔ اس موقع پر سابق…

مزید پڑھیں