کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک نیا آلہ بنایا ہے جس کی مدد سے فالج زدہ مریض، جو کچھ بول نہیں سکتے، ان کے دماغ کی لہروں کا تجزیہ کر کے فوراً کمپیوٹر کی اسکرین پر جملوں میں ڈھالا جاسکے گا۔ ذہن پڑھنے والی یہ مشین دماغ کی سرگرمی کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ فالج کی وجہ سے بول نہ سکنے یا لکھ نہ سکھنے والے افراد کی مواصلات کی صلاحیت کو بحال کرے گا۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں اس جیسا ہی ایک نظام پیش کیا گیا…
Author: Khabrain News
گلاسگو: (ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے چینی اور ڈپریشن کے خطرات سے دوچار افراد کی ایک تہائی تعداد مناسب ورزش کر کے ان ذہنی کیفیات سے بچ سکتے ہیں۔ اگرچہ معالجین ڈپریشن میں مبتلا افراد کو علاج کے لیے ورزش کرنے کا کہتے ہیں لیکن یونیورسٹی آف گلاسگو میں 37 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ ورزش کر کے لوگ ڈپریشن اور بے چینی جیسی ذہنی مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ اگر ہر کوئی ایک ہفتے میں 75 منٹ تک سخت ورزش کرے، جس…
شکارپور: (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے گاؤں جادو کہلوڑو میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہپستال منتقل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی، زمین کے تنازع پر ہوئی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر ان کی رہائشگاہ زمان پارک پر سکیورٹی کا حصار بنا دیا گیا۔ سپیشل برانچ کے سکیورٹی الرٹ کے معاملے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پر مزید سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، ان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی۔ دوسری طرف زمان پارک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ اوگرا جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت ترسیل می31 .0 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک کے تمام طبقات چاہے وہ امیر ہوں یا غریب سب کی حمایت حاصل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کا متوسط طبقہ، درمیانہ اور امیر طبقہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے خلاف تھا، ان کی بنیادی حمایت غریب ترین طبقے میں تھی لیکن عمران خان کا یہ معاملہ نہیں ہے۔ عمران خان کو غریب سے لے کر امیر طبقے تک کے لوگوں کی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان کے دورے میں سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ملکی خدمت میں غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے ملتان کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات…
لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ برس کی شاندار کامیابی کے بعد معروف عالمی اسمارٹ ڈیوائس برانڈ اوپو،پاکستان کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم دراز کے ساتھ اپنی سالانہ11.11سیل کیلئے میگا تعاون کے ساتھ دوبارہ واپس آگیا ہے۔دراز11.11سیل پاکستان کی سب سے مقبول اور پسند کی جانے والی سیلز میں سے ایک بن گئی ہے،کیونکہ یہ ہر سال لاکھوں خریداروں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اوپو نے ہمیشہ متاثر اور فائدہ پہنچانے والی نت نئی مصنوعات کی تیاری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،لہذا دراز11.11پر انٹر نیٹ آف تھنگزIoTمصنوعات کی ایک بڑی اور بہتر رینج کے ساتھ،اپنی پسندیدہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایف سی اے کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔نیپرا اعلامیے کےمطابق کے الیکٹرک کے ستمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک نے4 روپے 62 پیسے فی یونٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے انجمن تاجران پاکستان کے عہدیدار نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے جاری جلسوں اور لانگ مارچ کی وجہ سے قومی تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں، عمران خان کے کہنے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں، عمران خان اب جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے…
