اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف اور ان کے خریداروں کا تمام ریکارڈ پبلک کیا جائے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ لوٹنے والوں کا بے لاگ احتساب ہونا چاہیے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ کس نے کس قیمت پر کیا چیز خریدی؟ سراج الحق نے کہا: ’پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو چور چور کہنے پر لگے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں نے احتساب کے اداروں کو ختم کر دیا۔ انہیں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر، اداکارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی پر فراڈ اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق کی مدعیت میں فراڈ اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے جھوٹے مقدمے درج کرائے، شہزاد اکبر اور ثنا اللہ عباسی نے جعلی وارنٹس تیار کروائے، بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں، غیر قانونی طور پر عدالتی ریکارڈ…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ اگر فواد خان کی شادی نہ ہوتی تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی تھی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فواد خان میرا بہت بڑا کرش تھے اور میں ان کے ساتھ افیئر چلانا چاہتی تھی۔ پروگرام کے آغاز میں وہ اپنے پاکستانی کرش کا نام نہیں بتانا چاہتی تھیں لیکن آخر میں انہوں نے فواد خان کے نام کا انکشاف کیا۔ سونم باجوہ نے انڈیا کی مختلف فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا۔ اداکارہ…
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو جانے سے پہلے یہی کہا تھا آپ نے جیتنے کا خواب دیکھنا ہے اور ورلڈکپ لے کرآنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور بیٹر آسٹریلیا میں تکنیک کا امتحان ہوتا ہے، کیونکہ آسٹریلوی پچز پر گیند پڑ کر تیزی سے نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیٹر کے پاس شاٹس کھیلنے کا ٹائم ہوتا ہے مگر وہاں وقت نہیں ملتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس فتح…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے۔ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں اسپیکر کی جانب سے بھجوائےگئے ریفرنس پر 7 سوالات ترتیب دیے گئے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نااہل قرار دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن 120 دن بعد بھی اثاثوں کےگوشواروں میں غلط معلومات دینے یا چھپانے اور جھوٹے ڈیکلریشن پر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالے…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ملک کے لیے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تیسری مدت کے لیے ان کے صدر بننے کی راہ ہموار کردی۔ بیجنگ میں پارٹی اجلاس کے دوران چین کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری دی جس کے بعد کئی اعلیٰ عہدیداران مستعفی ہوئے اور شی جن پنگ کو نئے اتحادیوں کے تقرر کا موقع ملا۔ پارٹی اجلاس میں 2300 عہدیداران نے شرکت کی، ملک کے سابق صدر ہوجن تاؤ کو اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔ تمام عہدیداران نے مرکزی کمیٹی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) صالح محمد کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر جاری کرنے میں ملوث اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبر ناصر نے صالح محمد کی تصویر جاری کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ملوث اہلکاروں کوتا حکم ثانی معطل کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملےکی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران خان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے مسلسل تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان پالیسیوں پر مزید روشنی ڈالی جن کا مقصد ملک میں معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔ اسحاق ڈار نے چین کی قیادت کی طرف سے سیلاب سے بچاﺅ اور پاکستان کو 15 ارب یوآن کی آسان اقساط میں ادائیگی کے…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ ان کی مشہور فلم کھلنائیک کے ری میک میں اداکاری کریں۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میری فلم کے ری میک کیلئے رنویر سنگھ نامناسب ہیں کیوں کہ وہ فوٹو شوٹس میں کپڑے نہیں پہنتا۔ سنجے دت نے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر مزاحیہ اندازمیں ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنا جواب دیا۔ فلم کھلنائیک 1993 میں پیش کی گئی اور یہ ہندی سینما کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ کھلنائیک میں جیکی…
استنبول: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ترکیہ کے ساتھ مل کر سکرین ٹورازم متعارف کرانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکرین ٹورازم کے ذریعے دونوں ممالک اپنے ثقافتی تنوع اور قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکیں گے، پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، ترکیہ کے فلم ساز ان خوبصورت سیاحتی علاقوں میں فلم بندی کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت احمت مصباح اور ترکیہ کی فلمی صنعت کے نمائندہ وفد سے ملاقاتوں کے…