Author: Khabrain News

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹرپربلیو ٹک کی فیس لینے کے ساتھ ساتھ ویڈیوز دیکھنے کے پیسے چارج کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق ٹوئٹرکی ایک اندرونی ای میل میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے مطابق لوگوں کو سائٹ پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور پھر صارفین سے ان کو دیکھنے کے لیے چارج کیا جائے۔ اخبار کے مطابق ٹوئٹر اس ویڈیو فیچر کو ایک سے دو ہفتے میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے…

مزید پڑھیں

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی مملکت کی الیکٹرک گاڑیوں کا پہلا برانڈ ‘Ceer’ متعارف کرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے برانڈ ‘ceer’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا برانڈ ہے جو سعودی عرب کے آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اہم حصہ ڈالے گا۔ سعودی ولی عہد نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ اس برانڈ کو پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت لایا جا رہا ہے تاکہ اس شعبے سے منسلک لوگوں…

مزید پڑھیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ میچ انگلینڈ کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر انگلش ٹیم یہ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔…

مزید پڑھیں

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ایلون مسک نے ملازمین کی چھانٹی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ٹوئٹر نے کئی ملازمین کو فارغ کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے ہے، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ایلون مسک نے کتنے ملازمین کو برخواست کیا ہے۔ ایلون مسک نے امریکی انتخابات پر کام کرنے والا اسٹاف کو بھی فارغ کر دیا ہے، برطرف ملازمین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں سی جی ٹی این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے جبکہ دونوں ملک سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ چینی قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری، سی پیک اور جیو پولیٹیکل اسٹریٹجی پر مفید…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ ایک صفحے کے ٹیکس ریٹرن فارم سے فکس ٹیکس کا معاملہ حل ہوجائے گا جبکہ حکومت نے ایف بی آر سے نئے ٹیکسز سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں منی بجٹ آنے کی کوئی بات نہیں اور اکتوبر تک ایف بی آر نے اپنا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔ آئندہ ماہ میں ٹیکس محصولات میں کمی آسکتی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار چاہتا ہے لیکن ہم اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے اور نہ ملکی اداروں کی، اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد…

مزید پڑھیں

وزیر آباد: (ویب ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کر کے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔ ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کر دیا، گرفتار شخص سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے روڈ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ٹاسک فورس ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، روڈ سیفٹی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے بڑ اقدام کرتے ہوئے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی، فورس ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرے گی، ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ…

مزید پڑھیں