تازہ تر ین

ہالی ووڈ اداکار مشیل مورون مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں، میرا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار مشیل مورون ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُن سے سوال کیا گیا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں کونسے اداکار اُن کے پسندیدہ ہیں؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے کوئی خاص پسندیدہ تو نہیں مگر بہت سے ہالی ووڈ اداکار مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
میرا جی سے سوال کیا گیا کہ وہ کونسے ہالی ووڈ اداکار ہیں جو انہیں ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ہالی ووڈ کے ہیرو مشیل مورون مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر مجھےمیسج کیا اور مجھ سے یہ بات کہی جس پر میں پریشان ہوگئی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو ڈیٹ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ مشیل مورون اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر فلم 365 ڈیز ریلیز ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی بےحد مشہور ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain