کراچی(ویب ڈیسک) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے صومالیہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔اعلامیہ گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ نے شہدا کے لواحقین کو مالی معاونت اور پلاٹ کے لیے چیک پیش کیے۔ یہ چیک شہید محمود انصاری، شہید سید کاشف عمر اور شہید رف اللہ خان کے لواحقین کو دیے گئے۔اس موقع پر شہدا کے لواحقین نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شہید رف اللہ خان کے بھائی نے کہا کہ حکومت نے مشکل کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کا ساتھ دیا ہے۔ شہید سید کاشف عمر کے بیٹے اور شہید محمود انصاری کے لواحقین نے بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ لواحقین نے صومالیہ سے شہدا کی میتیں پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ملاقات کر رہے ہیں
- روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
- پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل
- ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
- حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
- کیف:روس کے حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جارہا ہے
- لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوملاقات کر رہے ہیں
- کم از کم اجرت میں اضافہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا رہا مریم نواز
- فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے
- وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم
- 1860جنگجو ہلاک کر دیے یمنی فوج حملوں میں متعدد اتحادی فوجی مارے گئے حوثی ترجمان
- پٹرول مزید2.31 روپے ڈیزل 88پیسے مہنگا
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہدورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ
- گولی چلائیں سینے پیش کریں گےسہیل آفریدی
- صومالیہ میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
- وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی
- خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں
- بلاول بھٹو سے پی پی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مختلف امور پر بریفنگ
- یمنی زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں جزباتی ویڈہو شیئر کر دی
