لاہور(نیوز ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت(ILO) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبونے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی ادارہ محنت کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں مزدوروں اور ورکرز کی فلاح وبہبو دپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعتی ورکرز کے لئے پنجاب کے تاریخی اقدامات اور پراجیکٹس آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، راشن کارڈ، لیبر قوانین اور لیبر کالونیز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوصوبہ میں لیبر اور ورکرز کو راشن کارڈ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایل او نے پنجاب میں صنعتی ورکرزکیلئے اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے اقدام کو سراہا۔ عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیبر کوڈ2026 کے تحت کم از کم اجرت میں اضافہ، مزدوروں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبہ میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے خصوصی ہیلپ لائنز اور بحالی (Rehabilitation) مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کوصحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبہ میں پنجاب لیبر کوڈ 2026 کو نافذ کر دیا گیا۔ لیبر قوانین کے نفاذ اور مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کوریج، رہائش اور ان کے بچوں کوبہترین تعلیم کیلئے اقدامات ثمر آور ثابت ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے میں 70 ہزار سے زائد بچوں سے جبری مشقت کی نشاندہی کرکے چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور 3644 بچوں کو سکول بھیجا گیا۔ گزشتہ 3 سالوں میں 4.9 ملین ورکرز کو کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی گئی اورخلاف ورزی پر 752 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے 42858 انسپکشن اور 22547 ایڈوائزری جاری کی گئیں۔ پنجاب میں 12 لاکھ صنعتی ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ سے 3.7 ارب روپے مل چکے ہیں۔لیبر انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے تحت پنجاب میں اجرت اور بچوں کی مزدوری کے خلاف روک تھام کی جارہی ہے۔ لیبر انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت کم از کم اجرت کے نفاذ، چائلڈ لیبر کے خاتمے،پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ) پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔لیبرانفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے لیبر انسپکٹرزکاصنعتی حادثہ کی صورت میں ریسیکیو1122 کے ساتھ فوری رابطہ یقینی بنایا گیا۔ صنعتی لیبر کی جان ومال کی حفاظت کیلئے محکمہ محنت کی ہیلپ لائن1314 سے 24/7 فنکشنل ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور رحیم یار خان میں ورکرز کی پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کیلئے نئے مراکز قائم کررہے ہیں۔ لاہور میں پاکستان کی پہلی ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ لیبارٹری اسی سال قائم ہوگی جبکہ فیصل آباد میں او ایس ایچ لیب آخر تک مکمل ہوگی۔نجی فیکٹریوں اور دفاتر میں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے ڈی جی ایل ڈبلیو کے تحت 577 ڈے کیئر سنٹرقائم کیے جار ہے ہیں۔ اگلے دو سالوں میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں لیبر مارکیٹ ریسرچ سیل اور ایمپلائمنٹ فیسلی ٹیشن سینٹرزبنائیں گے۔ پنجاب حکومت آجروں کو لیبر قوانین کی پاسداری کرنے میں مددفراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ معاشی ترقی اور سپلائی چین میں لیبر کے عالمی معیار کو شامل کرنے کے لیے ILO کی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے مزدوروں کی بہبودگرانٹس میں نمایاں اضافے کو سراہا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کااظہار کیا اور 2005کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔8اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلے کی مناسبت سے21ویں قومی یومِ استقامت پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر فرد آج بھی غیر معمولی زلزلہ میں جاں بحق افراد کے دکھ کو محسوس کرکے افسردہ ہے۔ قیامت کی اس گھڑی پاکستانی قوم کی ہمدردی ایثار اور احساس کا جذبہ ناقابل فراموش ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو ریلیف اور انخلا آپریشن کیا۔ پنجاب کو لاکھوں انسانی جانوں کیساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچانے کا اعزاز حاصل ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام ادارے ہمہ وقت متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔قدرتی آفات کے دوران جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا۔قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکرکیااور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
مریم نواز
بریکنگ نیوز
- سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
- پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
- اماراتی فرنچائز نے بابراعظم کو آئی ایل ٹی 20کیلئے سائن کرنیکی وجہ بتا دی
- سناف لیول معاہدہ طے پاکستان کو 121 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف کا پٹرول ریلیف سکیم فوری ختم کرنے پر زور
- راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ملاقات کر رہے ہیں
- روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
- پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل
- ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
- حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
- کیف:روس کے حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جارہا ہے
- لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوملاقات کر رہے ہیں
- کم از کم اجرت میں اضافہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا رہا مریم نواز
- فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے
- وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم
- 1860جنگجو ہلاک کر دیے یمنی فوج حملوں میں متعدد اتحادی فوجی مارے گئے حوثی ترجمان
- پٹرول مزید2.31 روپے ڈیزل 88پیسے مہنگا
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہدورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ
- گولی چلائیں سینے پیش کریں گےسہیل آفریدی
- صومالیہ میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
