شکاگو: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی ہے جو دنیا بھر میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔ ان کا کوئی ایڈیٹر نہیں اس لیے سچی خبر کی کیسے توقع کی جائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ جب کوئی ایڈیٹر ہی موجود نہیں تو ہم کیسے سمجھیں کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ کیا داؤ پر لگا ہوا ہے اور ایک غلط خبر…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرآباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں معظم گوندل کی والدہ اور بچوں کی کپتان سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان نے بچوں کے سپر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔ انہوں نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپےدیے۔ اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ پنجاب حکومت الگ سے50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی۔ عمران خان نے معظم گوندل کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور گزشتہ روز گورنر ہاؤس کو سیکورٹی دینے میں مکمل ناکام رہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات اور پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں سرکاری املاک اور عمارات پر جلاؤ، گھیراؤ، پر تشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت اپنے…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے شہر کوستروما میں ایک نائٹ کلب میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائٹ کلب میں آگ اس وقت بھڑکی جب وہاں 250 سے زائد افراد رقص و سرور کی محفل میں شریک تھے۔ آتشزدگی کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ جس عمارت میں آگ لگی وہاں نائٹ کلب کے علاوہ بار ہاؤس اور کیفے بھی تھا۔ نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائر…
لاہور: (ویب ڈیسک) ولی عہد متحدہ عرب امارات ، ایتھوپین وزیراعظم، بحرینی ولی عہد، قطری امیر کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کی زد میں آ کر عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک کارکن معظم زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ ایک نہیں کئی جگہ سے ہوئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنان نے لبرٹی چوک میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسدعمربھی لبرٹی چوک کنٹینر پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مارنے کی ایک منظم سازش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش کی گئی، فائرنگ ایک جگہ سے نہیں کئی…
میلبورن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ اتوار کو بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔ بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، اگر اسے شکست ہوئی تو پاکستان یا بنگلادیش میں سے جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔ پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم منفی ایک اعشاریہ دو سات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بظاہر بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت کی ہار کے بعد بھی صورت حال مشکل ہے ، اس لیے اس کا زیادہ انحصار جنوبی افریقا کی شکست پر ہوگا۔ بھارت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فو ری ہٹانےکی ہدایت کردی۔ وفاقی حکومت نے پیمرا آرڈیننس 2002 کےسیکشن 5 کو بروئےکار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نےقانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگیں نہیں لڑنی چاہیئے اور عالمی قوتیں یورپ و ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جرمنی کے چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے دوران روس اور یوکرین جنگ کی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی قوتیں جوہری جنگ کی دھمکیوں کی مذمت اور مخالفت کرتے ہوئے یورپ اور ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو مشترکہ طور پر…
