میلبرن: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں، سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نتائج سے مطمئن جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کی 49 نشستیں ری پبلکن کے پاس ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کو اپنی 48نشستوں کے ساتھ مزید دو ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ جارجیا کی ایک سینیٹ نشست پر الیکشن دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور جارجیا کی نشست ہی فیصلہ کن ثابت ہوگی کیونکہ ڈیموکریٹس کو اس نشست پر جیت کے بعد 100رکنی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہوجائے گی۔ ایوان نمائندگان میں ری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 542 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 542 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.73 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 55…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے فیصلے کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ھو رہی ہے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ انشاءاللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہو گا۔
گجرات: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ برطانوی اخبارڈیلی میل کے 80صفحات کے جواب میں صفحہ نمبر7 اور 8 میں رقم کی منتقلی کی ٹرانزیکشن کا ذکر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ برطانوی عدالت نے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کو 13دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ ہتک عزت کیس میں برطانوی عدالت نے شہبازشریف کی حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کر دیاہے، عدالت نے کہا ہے کہ آپ جو تاخیری حربے استعمال…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، انہیں عسکری ادارہ برائے امراض قلب اے ایف آئی سی میں داخل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راناثنااللہ کو اے ایف آئی سی کے وارڈ نمبر 3 میں رکھا گیا ہے۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز کی ٹیم راناثنااللہ کا طبی معائنہ کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کو دن میں طبیعت کی خرابی پر اے ایف آئی سی لایا گیا تھا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی اور اس دوران گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی خیرت معلوم کی۔ آصف زرداری اور گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی…
لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔ ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔ وزیر اعظم…
لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ بات اپنے بڑے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے حسین نواز کے دفتر میں ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں میاں شہباز شریف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے حسین نواز کے دفتر پہنچے جہاں ان کی بڑے بھائی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ن لیگ…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی ایئر کمپنی برٹش ایئرویز نے صنفی غیر جانبداری کے نام پر طیارے کے مرد عملے کو بھی میک اپ کرنے اور بالیاں پہننے کی اجازت دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ایئر ویز نے عملے کے لیے اپنے سخت ضابطہ اخلاق میں بڑے پیمانے پر نرمی کردی۔ دوران پرواز مرد پائلٹس اور کریو ممبرز میک اپ کرسکتے ہیں اور بالیاں پہن سکتے ہیں۔ برٹش ایئر ویز کا مرد عملہ بھی کاجل، نیل پالش اور پالکیں لگاسکتا ہے، لمبے بال ہونے کی صورت میں بال باندھ سکیں گے اور بالیاں بھی پہن سکیں گے۔ ممرد عملے…
