تازہ تر ین

پائلٹ اور مرد عملے کو میک اپ کرنے اور بالیاں پہننے کی اجازت

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی ایئر کمپنی برٹش ایئرویز نے صنفی غیر جانبداری کے نام پر طیارے کے مرد عملے کو بھی میک اپ کرنے اور بالیاں پہننے کی اجازت دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ایئر ویز نے عملے کے لیے اپنے سخت ضابطہ اخلاق میں بڑے پیمانے پر نرمی کردی۔ دوران پرواز مرد پائلٹس اور کریو ممبرز میک اپ کرسکتے ہیں اور بالیاں پہن سکتے ہیں۔
برٹش ایئر ویز کا مرد عملہ بھی کاجل، نیل پالش اور پالکیں لگاسکتا ہے، لمبے بال ہونے کی صورت میں بال باندھ سکیں گے اور بالیاں بھی پہن سکیں گے۔ ممرد عملے کو ماضی کے برعکس ہینڈ بیگ سمیت دیگر لوازمات لے جانے کی بھی اجازت ہوگئی۔
ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے میمو میں ملازمین کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ”دلیر بنیں اور خود پر فخر کریں۔ امید ہے کہ یہ رہنما اصول جنس، صنفی شناخت، نسل، پس منظر اور ثقافت سے قطع نظر ہر ایک کے لیے قبول کیے جائیں گے۔
تاہم برٹش ایئرویز نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میک اپ کے لیے “لطیف شیڈز” استعمال کریں اور اپنی قدرتی وضع قطع اور شکل کو برقرار رکھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain