پشاور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہم تنخواہیں نہیں دے پا رہے، جب سے وفاقی حکومت آئی ہے ہم اس وقت سے مشکل سے گزر رہے ہیں، ہمیں فاٹا کے صحت کارڈ کے پیسے نہیں مل رہے، کے پی کا جو حصہ ہے اور جو وفاق پر ہمارے بقایا جات ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے، خیبرپختونخوا…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کی جڑیں ہلادی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 4اکائیوں کا وفاق کے خلاف احتجاج ہوا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،پنجاب اور آزاد کشمیر سب حق تلفی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر سدرہ امین کیلئے بڑا اعزاز، سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 277 رنز بنائے تھے، جس میں وہ لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پانچواں سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔
امریکا: (ویب ڈیسک) چاند کا چکر لگا کر ناسا کے اورائن خلائی جہاز کی 26 دن بعد زمین پر واپسی ہو گئی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی کا اورین خلائی کیپسول چاند کے گرد 26 دن کا سفر مکمل کرکے کامیابی سے واپس زمین پر اتار لیا گیا ہے، مشن کو 3 پیرا شوٹ کی مدد سے بحرالکاہل میں اتارا گیا۔ کیپسول کی ٹیسٹ پرواز میں کوئی شخص سوار نہیں تھا تاہم آئندہ 2 سے 3 برس میں مشن کے ذریعے زمین سے شہریوں کو چاند کی سطح پر لانے لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ ایک آزمائشی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست خارج کر دی، یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا، واضح رہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گوگل کا پاکستان میں آفس کھولنے کے معاملے پر پیش رفت، گوگل کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق گوگل کا وفد آج لاہور سے اسلام آباد آئے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہوگی کہ ہماری ان سے ملاقات ہو، ہم ان کو آمادہ کریں گے کہ وہ آفس کھولیں اور کڑوروں روپے کمائیں اور ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں۔ ان کو پتہ چلے پاکستان کا کسٹم اور کلچر کیسا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آفس قائم ہوگا تو ہم ان سے مسائل پر براہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) 90 سالہ خاتون نے 71 سالوں بعد گریجویشن ڈگری حاصل کر لی۔ جوئس دیفیو نامی خاتون نے 1951 میں الینوائے یونیورسٹی میں معاشیات کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے ایڈمیشن لیا، لیکن قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا، ان کی ملاقات چرچ میں ایک نوجوان سے ہوئی جن سے ان کو محبت ہو گئی۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے تین سال پڑھائی کی لیکن جیون ساتھی سے ملنے کے بعد انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، 1955 میں پہلی شادی کی، جن سے ان کے تین بچے ہوئے لیکن پانچ…
لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، کیٹ نے زیر سمندر 7 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ پالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اواتار 2 میں اہل سین عکسبند کرانے کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا، انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں آپ کو سیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔ یہ بات کیٹ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔ وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختار ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری…
ملتان : (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم پاکستان کے سعود شکیل اور فہیم اشرف نے جیت کے تعاقب میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 198رنز 4…
