Author: Khabrain News

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت کے تعاون سے دنیا کی سب سے پہلی اسپیس بیٹری بنائی جائے گی جو امیریسیئم-241 سے چلتی ہوگی۔ امیریسیئم نامی عنصر انسان کی بنائی ہوئی ایک تابکار دھات ہے جو معمول کی صورتحال میں ٹھوس شکل رکھتی ہے۔ یہ دھات تب بنتی ہے جب پلوٹونیم نیوکلیئر ری ایکٹرز میں یا نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربوں کے دوران نیوٹرونز کو جذب کر لیتا ہے۔ امیریسیئم-241 اس عنصر کا سب سے عام آئیسوٹوپ ہے۔ ایٹمی خلائی بیٹریاں جن کو ریڈیو آئیسوٹوپ پاور سسٹم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے اندر جب تابکاری کم ہوتی ہے تو…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے بڑھنے کے بعد 224 روپے 65 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 540 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے جب کہ منظور شدہ رقم میں جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اس رقم…

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ہم سے غلطیاں ہوئیں ، کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں ہوئیں انہیں کراچی ٹیسٹ میں نہ دھرایا جائے۔ پاک انگلینڈ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی اور چند کھلاڑیوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں لیکن دوسری اننگزمیں ہم نے باؤلنگ میں اچھی فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اچھا فنش نہیں کر سکے۔ قومی کپتان نے کہا کہ دوسری اننگز میں بلے بازوں نے بھی اچھا مقابلہ کیا،…

مزید پڑھیں

میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کو فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی جارج بیلی نے کہا ہےکہ پیٹ کمنز کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے اور وہ ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتے سے برسبین میں شروع ہوگا، سکاٹ بولینڈ، مائیکل نیسر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے متفقہ فیصلہ کر لیا گیا، قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہو گا۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ فوری چیلنج کیا جائے گا۔ نواز شریف کے کیس کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں…

مزید پڑھیں

دلی : (ویب ڈیسک) انڈیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شخص، جس نے گذشتہ برس ملک میں ایک ایپ کے ذریعے 80 سے زائد مسلمان خواتین کی آن لائن بولی لگائی تھی، کے خلاف قانونی مقدمہ چلایا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے یہ اعلان دلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا کی جانب سے 25 سالہ ملزم امکاریشور کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کی اجازت کے بعد کیا گیا ہے۔ سلی ڈیلز کے نام سے یہ اوپن سورس ایپ جولائی 2021 میں ویب پلیٹ فارم گٹ ہب پر پیش کی گئی تھی۔ ملزم امکاریشور ٹھاکر کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈنیشن تعینات کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا، طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ تقریبا 8 ماہ سے طارق فاطمی بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے مزید مقدمات میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے عثمان سواتی کی درخواست کو فوری سماعت کے لئے منظور کیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد مزید مقدمات میں اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائی کورٹ…

مزید پڑھیں