Author: Khabrain News

دمشق: (ویب ڈیسک) امریکا کے شام کے مشرقی علاقے پر فضائی حملے میں داعش کے دو سینئرکمانڈرز ہلاک ہوگئے۔ امریکی سنٹنٹرل کمانڈ کے مطابق داعش کے کمانڈرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کی گئی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ہلاک ہونیوالے ایک کمانڈر کی شناخت نام سے ہوئی جو داعش کا صوبائی سربراہ تھا جبکہ دوسرا کمانڈر مشرق شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ امریکی سینٹ حکام کا کہنا کہ داعش بدستور شام میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد بل ادا نہ کرنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، اس قتل کو مقامی لوگوں نے نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان کے شمالی شہری تھیسالونیکی کا رہائشی روما کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ شہری گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد نکلا تو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں نے اُس کا پیچھا کیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ پانچ دسمبر کو پیش آیا جس کے بعد نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں آج امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پرایک امریکی ڈالرکی قدر 5 پیسے اضافےکے بعد 224 روپے 70 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبارکے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 224 روپے 65 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 234 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 264 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے سے 41714 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 14 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.75 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 6636 ارب روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے میں سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے سرکاری محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کردی، وزیراعلیٰ آفس سمیت تمام سرکاری محکموں کے نان ڈویلپمنٹ اخراجات میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکمے کفایت شعاری پالیسی پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری اراضی کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا اور سرکاری اراضی کی تفصیلات 7روز کے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1787 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار800 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 729 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے کی سطح پر آ گئی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج ملک کو الیکشن کی نہیں استحکام کی ضرورت ہے، نیب کو ختم کرکے احتساب کا نیا ادارہ بنانا چاہیے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے سہولت کار ایک ایک کر کے چلے گئے، اب نہ جہاز ہے نہ جہاز چلانے والے ہیں، آج عمران خان اکیلے رہ گئے ہیں اور ان کے لانگ مارچ کی حقیقت ساری قوم نے دیکھ لی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 10جنوری سے شروع ہوگی۔ تینوں ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی کرے گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو مراحل میں پاکستان آئےگی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین…

مزید پڑھیں

میسا چوسٹس: (ویب ڈیسک) مرفی بلی کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بڑے کتوں سے بھی بڑی جسامت رکھتی ہے۔ میساچیوسیٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی پالتو بلی ہر فرد کی آنکھ کا تارہ ہے جسے کئی لوگ دیکھ کر شیریا جنگلی بلی قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اکثر لوگ اس بلی کو دیکھنےکےلیے برے وِن خاندان کے پاس آتے ہیں۔ اب یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہورہے…

مزید پڑھیں

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) ایک خلائی سیاحتی کمپنی نے اپنے غبارے کی آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔ آزمائش میں غبارے کو 37 کلومیٹر بلندی پر موجود بلندترین پرت اسٹریٹواسفیئر میں تیرایا گیا۔ میڈرڈ کی مقامی کمپنی ہالو اسپیس نے بغیر عملے کا ایک مشن خلا میں بھیجا جس نے متعین کی گئی جگہ پر لینڈنگ سے قبل 4 گھنٹے 10 منٹ تک خلا کے کنارے پر پرواز کی۔ یہ کمپنی 2029 سے صفر کاربن اخراج والی کمرشل پروازوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو ایک غبارے سے جڑے گول کیپسول میں بھیجی جائیں گی۔ پروازوں کے شروع ہونے کے…

مزید پڑھیں