Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چمن واقعے میں غلطی افغانستان کی افواج کی تھی، افغان حکام نےغلطی کوتسلیم کیا اورمعذرت کی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ بارڈر پر لگی باڑ کی مرمت کے دوران پہلے فائرنگ کی گئی اور پھر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے 5 سویلین موقع پر شہید ہوئے دو زخمی ہسپتال جاتے ہوئے شہید ہوئے۔ پاکستان نے افغانستان کی فوجی پوسٹ پر حملہ کیا اور انکے فوجی مارے گئے۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ غلطی افغانستان کی افواج کی…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے ’خزانہ‘ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا، مقامی ایم پی اے آصف خان ان کارکنوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کیا تو ایم پی اے انہیں چھڑوانے تھانے پہنچ گئے، ملزم تھانہ فقیر آباد پولیس کو جون 2022 سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو رہا نہ کرنے پر ایم پی اے آصف خان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ادیا، ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بدھ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ تاجکستان کے صدر ،وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں، مہمان صدر امام علی رحمان کے دورہ پاکستان اور پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمان اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق تمام کیسز پر بریفنگ ہوگی، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئے حلف نامہ کے مطابق زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہوں گے اور ساتھ ہی زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں۔ بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہوں گی، الیکشن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج اور سینیٹر رضا ربانی سمیت چار حکومتی سینیٹرز کی مخالفت کے باوجود سینیٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور کرلیا۔ بل کے تحت 50 کروڑ ڈالر اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری پرٹیکس اتھارٹی کی انکوائری اورایکشن سے تحفظ حاصل ہوگا۔ بل قومی مفاد میں وسیع پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مستحکم ترقی کے لیے ہے، بل غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، ٹیکسسز، ٹرانسفر اور واپسی میں ریلیف سے متعلق ہے۔…

مزید پڑھیں

غزہ: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16 سالہ فلسطینی نوجوان لڑکی کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جنین کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کے اہلکار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے پہنچے تھے۔ محاصرے کے دوران ایک لڑکی چھت سے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے وفاق سے سوال کیا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ہے، اب بتائیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان وفاقی حکومت پر برس پڑے، چیئرمین پی اے سی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت کو پی اے سی کے پلیٹ فارم سے بی آرٹی سمیت بہت سے مقدمات بھیجے گئے ہیں مگر حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ نور عالم خان نے سوال کہا کہ کیا حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، صورتحال کے منفی اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے۔ معاشی ٹیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، اگر حالات نہ سنبھالے تو مزید خراب ہوسکتے ہیں، شوکت ترین، حماد اظہر، ہمایوں اختر، مزمل، عمر ایوب سمیت ماہرین کو بلایا ہے، افسوس میڈیا عوام کو معاشی حالات سے آگاہ نہیں کر…

مزید پڑھیں