Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سنسنی خیز میچ کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد ایک سکور سے ہرا دیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تو کریگ ارون اور ویسلی مدھویرے نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔ زمبابوے کو پہلا نقصان 42 سکور پر اٹھانا پڑا، حارث رؤف نے ارون کو پویلین بھیجا، کپتان نے 19 رنز بنائے، 43 سکور پر مدھویرے بھی کریز چھوڑ گئے، اوپنر نے 17 رنز کی باری کھیلی، شمبا 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر شاداب…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا میں ہرہفتے فریج میں رکھا ہزاروں لاکھوں کلوگرام کھانا، پھل اور سبزیاں کچرے میں پھینکی جاتی ہیں۔ اب ایک چھوٹا سا آلہ کھانے کو تادیر تازہ رکھتے ہوئے اس نقصان کو کم کرسکتا ہے اور دوسری جانب ریفریجریٹر کی بو بھی کم کرسکتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہے جو فوٹوکیٹےلسٹ ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے اورفریج میں رکھی ہر شے میں بو روکتا ہے اور بیکٹیریا کی پیداوار سست کردیتا ہے۔ اس طرح پھلوں، سبزیوں، کھانوں اور مشروبات وغیرہ کی معیاد بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح خوراک کا خرچ کم ہوجاتا ہے اور کھانے…

Read More

پرتھ: (ویب ڈیسک) ہوائی جہاز پر طویل سفر کرنے والے افراد جانتے ہیں کہ ہر فرد کھڑکی کے پاس بیٹھنا پسند کرتا ہے اور کوئی نہیں چاہتا کہ وہ درمیانی (مڈل) نشت میں بیٹھ کر خود کو قید کرلے، لیکن اب آسٹریلوی فضائی کمپنی نے صارفین کو اس جانب راغب کرنے کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ خطیر رقم جیت سکیں گے۔ 7500 ووٹوں سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 0.6 فیصد لوگ ہی مڈل سیٹ پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ دومسافروں کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں اور بیت الخلا جانے میں بھی…

Read More

آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے مٹر کو پھونک مار کر طویل فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ڈیوڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نے یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 250 واں ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ مٹر کو 84 فِٹ اور 11.28 انچز تک پھونک مار کر بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 52 فِٹ اور 9.96 انچز تک پھونک مار کر بنایا گیا تھا۔ ڈیوڈ رش نے 6.5 سال قبل یہ ریکارڈ مٹر کو 24 فٹ 7.6 انچز تک پھونک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی فلمساز نے دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہلیہ پر کار چڑھا کر اسے زخمی کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کمال کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں دیکھا۔ جب بھارتی فلم ساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے تکرار شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے کے لئے اہلیہ پر گاڑی چڑھا دی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی۔ کمال کشور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1663 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اور قیمت ایک لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اٹک میں تیل کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی ہوئی ہے، تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020ء کو ہوا تھا، کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس…

Read More

پرتھ: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارہویں میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں تاہم ان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کرسکی۔ سب سے زیادہ رنز سین ویلیم نے 28 گیندوں پر 31 بنائے جبکہ چار کھلاڑی آٹھ رنز، نو رنز، صفر ، صفر پر آؤٹ ہوکر سنگل ڈیجٹ کو کراس نہ کرسکے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت بیرونی سازش، اندرونی میر جعفر، میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے دکھایا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندہ معاشرہ اور مرے ہوئے معاشرے میں کیا فرق ہوتا ہے، انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب آرہا ہے، امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرسکتا وہ میڈیا پر بات نہیں آتی، لاکھوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے پھسل کر گرنے والی مسافر خاتون کی جان بچا لی۔ خاتون کی ٹرین میں سوار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ کراچی جانے والی ٹرین میں سوار ہونا چاہتی تھی کہ مسافر خاتون کا ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے پاؤں پھسل گیا۔ پلیٹ فارم پر موجود ریلویز پولیس کے اے ایس آئی نے بروقت خاتون کی جان بچا لی۔ اے ایس آئی کی حاضر دماغی اور ذمہ داری کی بدولت خاتون حادثاتی طور پر ٹرین کے…

Read More