Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو ان کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی سمری میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی کی خلاف ورزی کی، اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا…

مزید پڑھیں

ساگاینگ: (ویب ڈیسک) میانمار کے علاقے ساگاینگ کےگاؤں میں فوج کی جانب سے ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی فوج نے مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب پر بمباری کی جس سے گاؤں کے7 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے،عینی شاہدین کے مطابق بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے بمباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے، فضائی حملے پر میانمارکی فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ میانمارکی فوج ملک میں علیحدگی پسندوں کے خلاف مصروف ہے تاہم اس پر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے ایک میچ میں عالمی نمبر 6 ہالینڈ نے چلی کو 0 کے مقابلے میں 14 گولز سے مات دے دی۔ ہالینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان تھیری برنکمین نے 3 گول داغے۔ اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیں

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں دھواں دار سنچری اسکور کر ڈالی۔ بنگلادیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ بی پی ایل میں افتخار احمد نے فارچون باریشل کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 45 گیندوں پر برق رفتار سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے 6 چوکے شامل تھے،یہ افتخار کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ فارچون باریشل نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ پر 238رنز بنائے، افتخار 100 اور شکیب الحسن 89 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کے سامنے پیش کردی۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے، اس سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں آہندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر غور کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔ رانا ثناءاللہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد جانا ہے خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار کر لے گی، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کو فوری پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی 24 جنوری تک حفاظتی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال ہوا، ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو سینیٹ سے متعلق امور پر بریفنگ دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو پارلیمانی امور سے متعلق ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ واضح رہے عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے تیار فارم 11 میں کئی طرح کی خامیاں دیکھنے میں آئیں، فافن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق موصول فارم 11 پر پولنگ سٹیشنز کا نام، رجسٹرڈ مرد اور خواتین ووٹرز کی الگ الگ تعداد درج نہ تھی، اس کے علاوہ پریذائیڈنگ افسران کے دستخط سمیت اہم معلومات بھی درج نہیں کی گئی تھیں، دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی ڈویژن کے عبوری نتائج دو دن کے اندرموصول ہو گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حیدر آباد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سال 2023 میں پولیو کا پہلا ماحولیاتی نمونہ مثبت آگیا، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے جس سے لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار ہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سال کی پہلی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے، حکومت انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پُرعزم ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

مزید پڑھیں

میلبورن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا کیچک نے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں فرانسسکو کیبرال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جاؤ سوساپر مشتمل پرتگال کی جوڑی کو شکست دی ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس…

مزید پڑھیں